Type to search

ٹی وی اور فلم

روہت شیٹی کی ٹیم میں شامل ہوئی بھوجپوری اداکارہ رانی چیٹرجی

ممبئی/3اگسٹ(اردو پوسٹ) بھوجپوری کوئین رانی چیٹرجی کے ریالٹی شو کا خواب آخر کار پورا ہوہی گیا- رانی کو یہ موقع ٹی وی شو خطروں کے کھلاڑی، 10 ، میں ملا ہے- جسکے ہوسٹ فیمس ڈائریکٹر اور پروڈیوسر روہت شیٹی ہے- اس بار اس ریالٹی شو کی شوٹنگ بلغاریہ کی دالحکومت صوفیہ میں ہورہی ہے- جسکے لیے رانی چیٹرجی نے فلائٹ لے لی ہے اور جلد ہی وہ روہت شیٹی کے شوٹنگ میں لگ جائیں گی- اس بارے میں رانی چیٹرجی کے پی آراو سنجے بھوشن نے بتایاکہ رانی اس شو اور روہت کے ساتھ کام کرنے کو لیکر کافی خوش ہے- اس شو کے لیے رانی نے گذشتہ دنوں جم میں کافی پسینہ بہایا ہے اور اپنا وزن کم کیا ہے-

سنجے نے رانی کے حوالے سے بتایا کہ رانی موت کے علاوہ کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا ہے- وہ بھوجپوری انڈسٹری کی سب سے بہادر اداکارہ ہے- پھر بھی خطروں سے کھیلنے میں ماہر روہت شیٹی ان سے کون-کون سے اسٹنٹ پرفارم کروائیں گے ، اسکو لیکر رانی کافی پرجوش ہے- ویسے بھی رانی کا ایکشن امیج ہے- سنجے بھوشن نے بتایا کہ رانی چیٹرجی اس شو کو جتنے کا خواب لیکر ممبئی سے گئی ہے- اسکے لیے وہ اپنا بیسٹ دیں گی-

Tags:

You Might also Like