Type to search

ٹی وی اور فلم

بھوجپوری اداکارہ پونم دوبے نے کہا، فحاشی کے لیے صرف ہمیں کہتے کوستے ہیں، بالی ووڈ کو کیوں نہیں

فلمی ڈسک، 25فروری(اردو پوسٹ انڈیاڈاٹ کام) بھوجپوری اداکارہ پونم دوبے نے ماڈلنگ سے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ ٹی وی کے لیے اڈیشن دینے گئی اور جھولی میں گر گئی بھوجپوری فلم۔ اس طرح پونم کے بھوجپوری کیریئر کی شروعات ہوئی فلم ’جو جیتا وہی سکندر‘ سے، بھوجپوری سینما میں فحاشی کے سوال پر پونم دوبے سوالیہ لہجے میں کہتی ہے ۔ بالی ووڈ اور ساؤتھ کو اسکے لیے کیوں نہیں کوسا جاتا ہے ؟ پونم کا دعوی ہے کہ بالی ووڈ اور ساؤتھ کو اسکے کیے کیوں نہیں کوسا جاتا؟ پونم کا دعوی ہے کہ بالی ووڈ اور ساؤتھ میں فحاشی کہیں زیادہ ہے جبکہ بھوجپوری بے وجہ بدنام ہے۔

پونم دبے کی پیدائش 8 فروری 19990 کو ہوئی۔  پریا گراج (الہ آباد) سے آنے والی پونم نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ بھوجپوری کی ٹاپ اداکاراؤں میں شامل ہوجائیں گی۔ پر، قسمت اور محنت کے ذریعہ آج وہ یہ مقام حاصل کرچکی ہے۔ میڈیا سے خصوصی بات چیت میں پونم کہتی ہے اسکے لیے فینس کا شکریہ، انکا پیار نہیں ہوتا تو شاید میں یہاں تک نہیں پہنچی۔ بھوجپوری انڈسٹری میں روی کشن اور دنیش لال یادو نیروہا کو بطور ایکٹر پونم بہت اہمیت دیتی ہے۔ کہتی ہے میرے لیے اس سے بڑھ کر کیا ہوسکتا ہے کہ مجھے کیریئر کی شروعات میں ہی روی کشن اور نیروہا جی جیسے بھوجپوری کے اسٹارس کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا۔

پونم مانتی ہے کہ بھوجپوری میں کچھ کمیاں ہے لیکن انکا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کمیاں ایسی نہیں ہے جنہیں دور نہ کیا جاسکے۔ کہتی ہے کمیاں کہاں نہیں ہے۔ ہم آپ سب میں ہے۔ ہر انڈسٹری میں ہے۔ کچھ تو ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی اور کچھ دھیرے دھیرے ناظرین کی ڈیمانڈ کے ساتھ بدلے گی۔ میں جب سے اس انڈسٹری میں ہوں، کافی کچھ بدل چکا ہے۔

بالی ووڈ میں سفر کے سوال پر پونم کہتی ہے بہتر اسکرپٹ کا انتظار ہے۔ ویسے میں یہاں بھی خوش ہوں، یہاں بھی کئی اچھے پروجیکٹس ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ایک ایکٹر کا کام یہ ہے کہ اسے جہاں موقع ملے 100 فیصدی دینے کی کوشش کریں۔ میری کوشش جاری ہے۔

پونم بھوجپوری زبان کی بھی خوب تعریف کرتی ہے۔ کہتی ہے پہلی بار بھوجپوری فلم سائن کی تو مجھے یہ زبان بالکل نہیں آتی تھی۔ میرے ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ بہت آسان ہے۔ جب ماحول بننے گا تو آپ خود آرام دہ ہوجائیں گی۔ اور، میں نے دیکھا بھی۔ سچ میں آج بھوجپوری مجھے سب سے ذیادہ پسند ہے۔ پیار ہے اس سے۔ یہی وجہ ہے کہ اب اس انڈسٹری سے دور ہونے کا تو میں کبھی نہیں سوچ سکتی۔

پونم کو فلم رنگداری ٹیکس کے لیے 2018 میں بھوجپوری سنی ایوارڈ میں بہتری اداکارہ کا ایوارڈ مل چکا ہے۔اور 2018 میں  فلم رنگیلا کے لیے بھوجپوری سنی اسکرین اسٹیج ایوارڈ میں بہترین معاون اداکرہ کاایوارڈ مل چکا ہے۔

Tags:

You Might also Like