Type to search

ٹی وی اور فلم

بھوجپوری اداکارہ پونم دوبے کا بیباک انداز

پونم دوبے

فلمی ڈسک، 16 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو لیکر کافی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ حال ہی میں اس فلم کا گانا بے شرم رنگ، سامنے آیا تھا۔

 

فلم پٹھان کے گانے بے شرم رنگ میں اداکارہ دیپیکا پاڈوکون بکنی میں نظر آرہی ہے۔ دیپیکا کے بکنی کے کلر کو لیکر خوب ہنگامہ ہورہا ہے۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ بکنی کا رنگ بھگوا ہے۔

 

وہیں یہ گانا بے شرم رنگ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی کررہا ہے۔ فینس اس گانے پر ریلس بناتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ اسی درمیان بھوجپوری اداکارہ پونم دوبے کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔

 

 

ماڈلنگ سے کیریئر کی شروعات کرنے والی پونم دوبے کا یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی چھا گیا ہے۔ دراصل پونم دوبے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک کلپ شیئر کیا ہے، جس میں وہ پٹھان کے گانے بے شرم رنگ پر سمندر کنارے بکنی میں واک کرتی نظر آرہی ہے۔

اس کلپ میں پونم کا چہرہ تو صاف صاف نظر نہیں آرہا ہے، لیکن انکی ادائیں قاتلانہ لگ رہی ہے۔ اس ویڈیو کلپ کو دیکھنے کے بعد فینس کی دھڑکنیں تیز ہوگئی ہے۔ پونم کے اس ویڈیو پر انکے فینس خوب لائکس کررہے ہیں۔ بتادیں کہ پونم نے اس سے پہلے بھی اپنا بکنی لک دیکھایا تھا۔

 

بھوجپوری انڈسٹری کی بولڈنیس کوئین پونم دوبے اکثر اپنے انداز سے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی نظر آتی ہیں۔ پونم سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہی ہے۔

 

 

پونم کو فلم رنگداری ٹیکس کے لیے 2018 میں بھوجپوری سنی ایوارڈ میں بہتری اداکارہ کا ایوارڈ مل چکا ہے۔اور 2018 میں  فلم رنگیلا کے لیے بھوجپوری سنی اسکرین اسٹیج ایوارڈ میں بہترین معاون اداکرہ کاایوارڈ مل چکا ہے۔

Tags:

You Might also Like