Type to search

ٹی وی اور فلم

بھوجپوری اداکارہ پاکھی ہیگڈے لائم لائٹ سے ہے دور

pakhi-hegde-hot

فلمی ڈسک،9اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھوجپوری انڈسٹری کی بولڈ اداکاراؤں میں سے ایک پاکھی ہیگڈے آئے دن اپنی تصویروں اور ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہے۔ پاکھی ہیگڈے کافی لمبے وقت سے فلمی دنیا سے دور ہے لیکن ناظرین کے درمیان لائم لائٹ میں بنے رہنا انہیں اچھی طرح سے آتا ہے۔

انکی ہاٹ تصویروں کو دیکھنے کے لیے آج ناظرین انٹرنیٹ پر انکی راہ دیکھتے ہیں۔ پاکھی ہیگڈے نے اپنے کیریئر کی شروعات دوردرشن کے فیمس شو میں بنوگی مس انڈیا، سے کی تھی، اس سیریل سے ناظرین کے درمیان پہچان بنانے کے بعد پاکھی ہیگڈے نے اپنا لک بھوجپوری سینما میں آزمایا،

پاکھی نے سال 2006 میں ریلیز ہوئی فلم ایک اور شپتھ، سے بھوجپوری انڈسٹری میں قدم رکھا۔ ناظرین کے درمیان صحیح پہچان پاکھی ہیگڈے کو دینش لال یادو کی فلم نیروہا رکشا والا، سے ملی تھی۔ اس فلم کے بعد انکی فین فالاؤنگ میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔

 پاکھی ہیگڈے بالی ووڈ کے اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم گنگا دیوی میں بھی کام کرچکی ہے۔ پاکھی اکثر اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ہاٹ اداؤں کی وجہ سے بحث میں رہتی ہے۔پاکھی کے انسٹاگرام پر فالوورس کی تعداد 167کے ہیں۔ اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یوپی اور بہار میں لوگ انکے لیے کس قدر دیوانے ہیں۔

۔ پاکھی ہیگڈے ایک فلمی اداکارہ ہے جس کا تعلق ممبئی سے ہے۔ پاکھی شادی شدہ ہے اور انکا اپنے شوہر سے طلاق ہوچکا ہے اور وہ دو بچوں کی ماںہے۔ اپنے دو بچوں کے ساتھ پاکھی ممبئی میں رہتی ہے۔وہ زیادہ تر ہندی سیریلوں، بھوجپوری اور مراٹھی فلموں میں کام کرتی ہے۔

دوردرشن میں کام کرنے کے بعد وہ منوج تیواری کے ساتھ بھیا ہمار دیاوان، پرم ویر پرسورام اور گنگا جمنا سرسوتی میں کام کیا۔ انہوں پَوَن سنگھ کے ساتھ پیار محبت زندہ باد اور دیور بھابی میں کام کیا۔ پاکھی مراٹھی فلم ست نہ گھات میں سرکردہ خاتون کردار نبھا چکی ہے جس میں سایاجی شِندے اور مہیش مانجریکر کام نے بھی اداکاری کی تھی۔

Tags:

You Might also Like