Type to search

ٹی وی اور فلم

ندھی جھا کو ہے دلہن کی طرح سجنے کا شوق

ندھی جھا

فلمی ڈسک،30اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2016 میں بھوجپوری سپر اسٹار پون سنگھ کی فلم غدر میں اپنی ایکٹینگ سے ناظرین کے درمیان الگ پہچان بنا چکی اداکارہ ندھی جھا آج اس انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے۔

ندھی آئے دن سوشل میڈیا پر اپنے فیشن سینس اور لکس کے درمیان بحث میں رہتی ہے۔ ان فوٹوز کو دیکھنے کے بعد تو یہی لگتا ہے کہ ندھی جھا کو دلہن کی طرح تیار ہونا کافی اچھا لگتا ہے۔

پرپل کلر کے لہنگے میں ندھی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے۔ انہیں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ انکے فینس یہ تصویر دیکھ کر دیوانے ہوجائیں گے۔ ندھی اپنے گلیمرس لک سے فینس کے دلوں پر راج کرنا اچھی طرح جانتی ہے۔ پیلے کلر کے بلاؤز کے ساتھ ریڈ کلر کے لہنگے ۔

چولی میں ندھی بے مثال لگ رہی ہے۔ ہاتھوں میں چوڑیاں ڈالتے ہوئے ندھی کی تصویر کافی پرکشش لگ رہی ہے۔ ہاتھوں میں چھوڑیوں کے ساتھ ندھی کا دلہن والا اسٹائل اور بھی دلکش دیکھائی دے رہا ہے۔ ٹریڈیشنل لک میں ندھی جھا کی یہ سبھی تصویریں سوشل میڈیا پر فینس کے درمیان خوب پسند کی جارہی ہے۔

اداکارہ ندھی 18 اکتوبر 1988 کو ممبئی میں پیدا ہوئی، انکے دو بھائی ہیں نرج جھا اور تشار جھا۔  ندھی ایک بھوجپوری اداکارہ ہیں جو ہندی ٹیلی ویژن کے سیریل اور بھوجپوری زبان کی فلموں میں کام کرتی ہیں۔ وہ بالیکا ودھو ، کرائم پیٹرول ، سپنے سہانے لڑکپن کے ، عدالت ، انکاؤنٹر ، بے انتہا ، ساودھان انڈیا اور آپٹ سیزن 6 میں نظرآچکی ہے۔

ندھی نے بھوجپوری کی ٹرک ڈرائیور2، ستیہ، قسم پیدا کرنے والے کی، گینگسٹر دلہنیا، وغیرہ جیسی فلموں میں  کام کیا۔ ندھی کو گینگسٹر دولہنیا کے لیےسال 2019 میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔اسکے علاوہ انہیں سال 2017 میں انٹرنیشنل بھوجپوری فلم ایوارڈ میں سب سے مقبول اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔

Tags:

You Might also Like