Type to search

ٹی وی اور فلم

امیتابھ بچن کے ساتھ نیشبدھ کرنا چاہتی ہے بھوجپوری اداکارہ انجنا سنگھ

فلمی ڈسک،2فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھوجپوری سینما میں لگاتار ایک کے بعد ایک ہٹ فلم دے کر اداکارہ انجنا سنگھ نے خود کے لیے یہاں ایک الگ مقام بنا لیا ہے۔ اب وہ اس پوزیشن میں جہاں سے اپنی شرطوں پر کام کرسکتی ہے اور انکے مطابق وہ کر بھی رہی ہے۔ انجنا کو بالکل بھی نہیں لگتا کہ بھوجپوری فلموں میں کہیں کوئی فحاشی ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ یہ صرف سوچ کی فحاشی ہے۔ جو دھیرے دھیرے دور ہوگی۔ اس درمیان وہ بالی ووڈ میں بھی قسمت آزمانا چاہتی ہے۔ انجنا چاہتی ہے کہ انہیں اپنے پسندیدہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ نیشبدھ کی طرح کسی فلم میں کام کرنے کا موقع ملے۔

سال 2012 میں ایک اور فولاد فلم سے بھوجپوری سینما میں قدم رکھنے والی انجنا سنگھ نے میڈیا سے خصوصی ملاقات کی ، اس دوران انہوں نے بھوجپوری سینما میں فحاشی کے سوال پر ناراضگی بھی جتائی۔ انجنا نے کہا، یہ سوال بہت پرانا ہوگیا ہے۔ اب کہیں فحاشی نہیں ہے۔ ہے تو وہ سوچ میں ہے۔ جسے دور ہونے میں وقت لگے گا۔

بھوجپوری سینما کو انجنا آگے بڑھتے دیکھ رہی ہے۔ اور انکا ماننا ہے کہ آنے والا وقت علاقائی سینما کا ہی ہے۔ کہتی ہے، اب دیکھئے ملٹی پلکس میں بھی ہماری فلمیں لگ رہی ہے۔ ہندی فلموں میں بھی بھوجپوری الفاظوں کا استعمال یا کردار بڑھنے لگا ہے۔ تو پھر ہم پچھے کہاں جارہے ہیں۔ ہم تو آگے بڑھ رہے ہیں۔ اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور لوگ پسند بھی کررہے ہیں۔

بالی ووڈ سے آفر کے سوال پر انجنا کہتی ہے بالکل ہر کوئی آگے جانا چاہتا ہے۔ میں بھی ہندی فلمیں کرنا چاہتی ہوں۔ لیکن سب کا وقت ہوتا ہے ، میرا بھی وقت آئے گا۔ ابھی تک کوئی اچھا آفر نہیں ہے۔ پر جیسا ہی آئے گا میں قبول کرونگی۔ امیتابھ جی کے ساتھ کام کرنا ہے۔

Tags:

You Might also Like