Type to search

اسپورٹس

بھیم-یوپی آئی ٹی او آئی ایس اے: کھیل ایوارڈوں میں دیکھی پی وی سندھو

اسپورٹس ڈسک،6مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پی وی سندھو، رانی رامپال، سوربھ چودھری ، دوتی چند، منوبھاکر، روہت شرما، بجرنگ پونیا اور جسپال رانا ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں ٹائمز آف انڈیا ایوارڈ (ٹی او آئی ایس اے) پاورڈ بائے بھیم ۔ یو پی آئی ، کو سال 2019 میں کھیل زمرے میں شاندار مظاہرہ کے لیے جمعرات کو دہلی میں منعقد پروگرام میں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ہاکی کھلاڑی اولمپیئن بلبیر سنگھ سینئر بھی موجود تھے۔ وہ تین بار اولمپک تمغہ جتنے والے ہندوستانی ٹیم کے رکن ہے۔ اسکے علاوہ بلبیر سنگھ 1975 میں ورلڈ کپ جنے والی ٹیم کے مینجر بھی تھے۔

اس ایونٹ میں کئی بڑے نام موجود تھے۔ 1980 اولمپک گولڈ مڈل جتنے والی ٹیم کے رکن جعفر اقبال، سریندر سنگھ وغیرہ موجود تھے۔ سندھو نے سال 2019 میں ورلڈ چیمپئین شپ جیتی۔ وہ یہ خطاب جتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی ہے۔ اسی وجہ سے اسپورٹس پرسن آف دی ایئر کے خطاب سے نوازا گیا۔ اسکے علاوہ سائی پرنیت، جو بی ڈبلیو ایف کی رینکنگ میں فی الحال چھٹے مقام پر ہے انہیں بیڈمینٹن پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز دیا گیا۔ سندھو کی نگاہیں اب ٹوکیو اولمپک پر ہے۔

Tags:

You Might also Like