Type to search

اسپورٹس

ٹوکیو پیرا اولمپکس 2021: بھاوینا پٹیل نے سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کی

بھاوینا پٹیل

ٹوکیو پیرا اولمپکس کھیلوں میں بے حد شاندار رہا بھاوینا پٹیل کا فائنل تک کا سفر۔
پیرا اولمپکس مقابلے میں چینی کھلاڑی کے خلاف انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھاوینا پٹیل پیرا اولمپکس کھیلوں میں ٹیبل ٹینس میں میڈل جتنے والی پہلی ہندوستانی ہے۔

 

اسپورٹس ڈسک، ٹوکیو 29 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کی معذور ایتھلیٹ بھاوینا پٹیل نے ٹوکیو پیرا اولمپک کھیلوں میں خواتین کی ٹیبل ٹینس ایونٹ میں سلور میڈل اپنے نام کرکے تاریخ رقم کی۔

ہندوستان کی بھاوینا پٹیل کا ٹوکیو پیرالمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کا خواب اتوار کو ٹوٹ گیا۔ خواتین کی ٹیبل ٹینس ایونٹ کے فائنل میں پہچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بھاوینا پٹیل کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی چین کی ینگ چاؤ نے انہیں 19 منٹ میں 11-7 ، 11-5 اور 11-6 سے شکست دی۔

اپنے پہلے ہی پیرا اولمپکس میں سلور جیتنے والی اتھیلٹ بھاوینا پٹیل کو مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوکیو پیرا اولمپکس میں سلور جتنے پر بھاوینا پٹیل کی تعریف کی۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کیا ، “بھاوینا پٹیل نے پیرا اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیت کر ہندوستانی دستے اور کھیل کے شائقین کو متاثر کیا ہے۔ آپ کی غیر معمولی وابستگی اور مہارت نے ہندوستان کو فخر دیا ہے۔ میں آپ کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ “

 

بھاوینا پٹیل نے اس سے پہلے سیمی فائنل میں کلاس 4 زمرے کے سیمی فائنل میں دنیا کی نمبر تین کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں انٹری کی تھی۔

بھاوینا نے ہفتہ کو دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی چین کی میاؤ ژانگ کو 7-11 ، 11-7 ، 11-4 ، 9-11 ، 11-8 سے شکست دی تھی۔

ایسے میں سب کو یقین تھا کہ فائنل میں الٹ پھیر کرکے بھاوینا پٹیل تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہونگی لیکن ایسا نہیں ہوسکا اور انہیں سلور میڈل سے مطمئن ہونا پڑا۔

بیجنگ اور لندن میں گولڈ سمیت پانچ پیرا اولمپک تمغے اپنے نام کرنے والی چین کی کھلاڑی کے سامنے بھاوینا جدوجہد کرتی دیکھی۔ وہ اپنی حکمت علی کو آگے نہیں بڑھا سکی۔

بتادیں کہ ہندوستان کا موجودہ پیرا اولمپک کھیلوں میں پہلا میڈل ہے۔

وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ، “بھاوینا پٹیل نے تاریخ رقم کی۔ انہوں نے تاریخی چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ اس کے لیے انہیں مبارکباد۔ زندگی میں ان کا سفر متاثر کن ہے اور زیادہ نوجوانوں کو کھیلوں سے جوڑے گا۔

 

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق بھوینا کی پیدائش 6 نومبر 1986 کو گجرات میں ہوئی۔ بھوینا پٹیل کا پورا نام بھوینا ہشمکھ بھائی پٹیل ہے۔ بھاوینا کو 12 سال کی عمر میں پولیو کا پتہ چلا تھا۔