Type to search

اسپورٹس

بھوانی دیوی نے ایشین چمپئن شپ میں تمغہ جیتا

بھوانی دیوی

عظیم کارنامہ انجام دینے والی پہلی ہندوستانی


اسپورٹس ڈسک، 20 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اولمپین بھوانی دیوی چین کے ووکسی میں ایشیائی تلواربازی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہار کے بعد بھی برونز (کانسی) کا میڈل جیت لیا-

سیمی فائنل میں بھوانی نے شکست کے بعد بھی تاریخ رقم کی- اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا یہ پہلا تمغہ ہے، بھوانی کو زینب دبیکووا سے شکست ملی-

 

 

سیمی فائنل میں، بھوانی کو ازبکستان کی زینب دبیکووا کے خلاف سخت مقابلے میں 15-14 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا- لیکن انہوں نےاس بڑے ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ یقینی کیا-

بھوانی نے کوارٹر فائنل میں دفاعی عالمی چیمپئن جاپان کی ماسکی ایمورا کو 10-15 سے شکست دے کر الٹپھر کیا تھا- ماسکی کے خلاف یہ بھوانی کی پہلی جیت تھی- اس سے پہلے انہوں نے جاپان کی کھلاڑی کے خلاف اپنے سبھی مقابلے گنوائے تھے-

 

 

ہندوستان کی تلواربازی ایسوسی یشن کے جنرل سکریٹری راجیو مہتا نے بھوانی کو انکی تاریخی کامیابی پر مبارکبا دی-

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہندوستانی تلواربازی کے لیے بہت فخر کا دن ہے، بھوانی نے وہ کیا ہے جسے اس سے پہلے کوئی اور حاصل نہیں کرپایا-

 

 

وہ باوقار ایشیائی چیمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی فینسر (تلوار باز) ہیں۔ پورے تلوار بازی کی دنیا کی طرف سے میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں-

 

دو بار کی کامن ویلتھ چیمپئن بھوانی دیوی کے پاس اس سے قبل دو ایشیائی میڈلس تھے، لیکن ددونوں انڈر 23 کی سطح پر آئے۔ انہوں نے سال 2014 میں سلور کا انفرادی اور سال 2015 میں برونز میڈل جیتا تھا۔ بھوانی 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی ہندوستانی فینسر بن گئیں۔ جہاں وہ ٹاپ 32مرحلے سے باہر ہوگئی تھیں۔

 

 

 

سیبرٹیم اور انفرادی ایونٹس کے علاوہ ایشین فینسنگ چیمپئن شپ 2023 میں فوائل اور ایپی مقابلوں کی چمپئن شپ بھی شامل ہیں۔ کانٹی نینٹل چمپئن شپ 20 جون کو ختم ہوگی۔