Type to search

تلنگانہ

بھارت بایوٹیک نے سی ایم ریلیف فنڈ میں عطیہ کیے 2 کروڑ روپے

حیدرآباد،5مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھارت بائیوٹیک انٹرنیشنل لمیٹیڈ جو حیدرآباد میں واقع ایک اہم ویکسین اور بائیو تھراپیٹک مینوفیکچر ہے ، نے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے خلاف لڑائی میں تلنگانہ حکومت کی مدد کے لئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ (سی ایم آر ایف) کو 2 کروڑ روپے کی امداد دی۔

منگل کے روز چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کرشنا ایم ایللا ، شریک بانی اور جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر سوچترا کے ایلا ، صدر سائی ڈی پرساد نے پراگتی بھون میں دو کروڑ کا چیک وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ کے حوالے کیا۔ بعد میں کرشنا ایم ایلا نے کہا کہ بھارت بائیوٹیک جلد ہی کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ایک ویکسین کی رونمائی کرے گا۔

Tags:

You Might also Like