Type to search

قومی

بھارت بند: سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف آج ہندوستان بند

ملک بھر شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کے خلاف لگاتار مظاہرے جاری ہیں۔ سپریم کورٹ نے بنا حکومت کے موقف سننے فی الحال سی اے اے کو لاگو کرنے پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ سی اے اے کی مخالفت کرنے والے تنظیموں نے آج بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ اس بند کو حمایت دینے کے لیے شاہین باغ میں مظاہرہ کررہی خواتین نے بھی سڑکوں پر اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہوجن کرانتی مورچہ نے سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے مخالفت میں 29 جنوری کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ بند کو کئی مسلم تنظیموں نے بھی حمایت دی ہے۔

کل سے ہی ٹیوٹر پر #کل۔بھارت بند۔رہے گا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بند کو کامیاب بنانے کے لیے کئی تنظیموں ، کاروباریوں نے اپنی حمایت دی۔ مسلم معاشرے نے بھی اپنی حمایت دینا کا اعلان کیا۔

بھارت بند کو لیکر سیکیوریٹی انتظامات کو لیکر انتظامیہ پوری طرح سے تیار ہے۔ کئی ریاست ہائی الرٹ پر ہے۔ بھارت بند کے اعلان کا اہم ایجنڈا سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت ہے۔ انکی مانگیں ہے کہ این آر سی کو ڈی این اے کی بنیاد پر لاگو کیا جانا چاہیئے۔

آپ کو بتادیں کہ سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں بہوجن کرانتی مورچہ اور انصاف منچ کی طرف سے بھارت بند بلایا گیا ہے۔ اترپردیش میں اسے لیکر انتظامیہ پوری طرح سے سیکیورٹی انتظامات کو لیکر سخت ہے۔

Tags:

You Might also Like