Type to search

ٹی وی اور فلم

بھاگیہ شری بورس ، روی تیجا کے ساتھ فلم مسٹر بچن میں نظر آئیں گی

بھاگیہ شری بورس

فلمی ڈسک، 21 ڈسمبر (اردو پوسٹ) ہندی فلم یاریاں 2 سے شروعات کرنے والی اداکارہ بھاگیہ شری بورس جلد ہی روی تیجا کے ساتھ نظر آئیں گی، بھاگیہ شری ایک اداکارہ اور ماڈل ہے- فلم یاریاں سے انہیں شہرت ملی-

 

 

 

مشہور ساؤتھ ہدایت کار ہریش شنکر نے اداکارہ بھاگیہ شری بورس کو سال 2023 میں تیلگو فلم مسٹر بچن میں روی تیجا کے مقابل مرکزی رول میں لیا-

 

 

 

اداکارہ بھاگیہ شری بورس کا تعلق پونے شہر سے ہے- انہوں نے  لاگوس، نائیجیریا میں تعلیم حاصل کی۔ اسکے بعد ہندوستان واپس آکر انہوں نے بزنس مینجمنٹ میں داخلہ لیا۔ اس وقت انہوں نے ماڈلنگ کو کیریئر کے طور پر منتخب کیا اور ایک ایجنسی کے ساتھ کام کیا۔

 

 

 

بھاگیہ شری نے کئی برانڈز کے سفیر کے طور پر کام کیا۔ وہ کیڈبری ڈیری ملک سلک کے اشتہار سے مشہور ہوئیں۔

 

 

اسکے بعد بالی ووڈ فلم یاریاں 2 میں راجیہ لکشمی کے کردار سے نوجوانوں کو متاثر کیا۔

 

 

وہ ہریش شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی مسٹر بچن میں روی تیجا کے مقابل کام کریں گی۔

 

 

فلم کی ہیروئن کو متعارف کراتے ہوئے میکرس نے ماس مہاراجہ روی تیجا کے لیے بھاگیہ شری بورسے کو ‘کلاس مہارانی’ کے طور پر اعلان کیا۔

 

 

 

 

پیوپل میڈیا فیکٹری کے تحت ٹی جی وشوا پرساد فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔ بھاگیہ شری بورس کو ایک سحر انگیز ساڑی اوتار میں متعارف کرایا گیا ہے۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like