Type to search

ٹی وی اور فلم

انگوری بھابھی عرف شوبھانگی اترے نے لوگوں کو دی مضحکہ خیز ہدایت

شوبھانگی اترے

ٹی وی ڈسک، 8 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کامیڈی ٹی وی سیریل ‘بھابی جی گھر پر ہے’ کہ بھابھی جی یعنی شوبھانگی اترے سیریل میں تو ناظرین کو خوب ہنساتی ہی ہے، لیکن انسٹاگرام پر بھی فینس کو ہنسانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی-

حال ہی میں شوبھانگی نے ایک مزیدار انسٹا ریل شیئر کیا ہے- جسے دیکھ کر آپ اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے-

اس پوسٹ کے جواب میں شوبھانگی کا پورا کمنٹ باکس اسمائلی سے بھر گیا ہے- کبیرداس جی کا ایک مشہور اشعار ہے “کل کریں سو آج کر اور آج کرے سو اب” پل میں پرلے ہوئے گی بہوری کرے گا کب”-

 

یہ شعر ہمیں وقت کی اہمیت کو سمجھاتا ہے- شبھانگی نے لوگوں کو ہنسانے کے لیے شعر تھورا سا بدلاؤ کرکے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے-

اپنی انسٹا ریل میں شوبھانگی کہتی ہے، کل پیٹو سو آج پیٹو، آج پیٹو سو اب، کل کو تو تمنے انکل ہی بن جانا ہے، پھر پیٹو کب”- اسکے بعد بیک گراؤنڈ میں ہنسی کے فوارے سنائی دیتے ہیں اور میوزک بجنے لگتا ہے-

شوبھانگی کے اس انسٹا کامیڈی کو انکے فینس خوب پسند کررہے ہیں- کچھ فینس نے کمنٹ باکس میں صحیح پکڑے ہیں بھابھی جی لکھا ہے-

شوبھانگی اترے کی پیدائش 11 اپریل 1981 کو مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہوئی- شبھانگی کے والد کا نام روپ نارائن اترے ہے، انکی بہن کا نام پوروا پرے ہے-

 

شوبھانگی اترے نے اسکولی تعلیم اندور کے بال نیکیتن ہائیر سکنڈری اسکول سے کی تو کالج کی پڑھائی اندور کے ہولکر سائنس کالج سے کی- شبھانگی نے ایم بی اے کی ڈگری (ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن) کیا ہے-

بتادیں کہ مدھیہ پردیش کے اندور کی رہنے والی اور سال 2003 میں مس مدھیہ پردیش رہے چکی ہے-

ٹی وی انڈسٹری میں آنے سے پہلے شوبھانگی اترے نے شیمپو برانڈ (علاقائی پروڈکٹ) کے لیے کام کرچکی ہے-
شبھانگی نے سال 2000 میں پیوش پورے سے شادی کی، اور اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے-

شادی کے بعد، انہوں نے اپنا ایکٹینگ کیرئیر کی شروعات سال 2006 میں پروڈیوسر ایکتا کپور کے سیریل کسوٹی زندگی کی، سے کیا- اسکے بعد وہ کستوری میں لیڈ رول نبھایا-

 

ٹی وی کی دنیا میں آنے سے پہلے ہی انکی شادی ہوگئی تھی- انہیں مقبولیت بھابھی جی گھر پر ہے میں انگوری بھابھی کے کردار سے ملی- شبھانگی نے اس سیریل میں شلپا شینڈے کی جگہ لی تھی-

شوبھانگی اترے نے کئی ٹی وی سیریلس میں کام کیا جن میں کسوٹی زندگی کے، کستوری، کرم اپنا اپنا، کم کم- ایک پیارا سا بندھن، دو ہنسوں کا جوڑا، ہون، چوڑیا گھر، ادھوری کہانی ہماری، گلموہر گرانڈ، اسٹوریز بائے ربیندرناتھ ٹیگور، بھابھی جی گھر پر ہے جیسے شوز شامل ہے-

شوبھانگی اترے بگ باس 5 میں بطور کنٹیسٹنٹ نظر آچکی ہے-

سال 2007 میں اسٹار پلس کے شو کرم اپنا پنا میں مہمان کے کردار میں دیکھی، سال 2008 میں کم کم – ایک پیارا سا بندھن، میں بھی بطور مہمان انٹری کی تھی-

سال 2008 میں 9ایکس چینل پر نشر ہوئے ڈانس ریالٹی شو جلوہ فور 2 کا 1 میں بطور کنٹیسٹنٹ نظر آئی- اسی سال انہوں نے مشہور ٹی شو “یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے میں مہمان کے طور پر نظر آئی-

سال 2010 میں این ڈی ٹی وی امیجن چینل پر نشر ہوئے شو “دو ہنسوں کا جوڑا” میں پریتی کا رول نبھایا، سال 12-2011 تک کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے شو ہون میں کام کیا، تو سال 2011 میں بگ باس سیزن5 میں مہمان بن کر نظر آئی-

سال14-2013 تک سونی سب پر نشر ہوئے شو چوڑیا گھر میں کوئل کا کردار نبھایا، اسی سال وہ ساودھان انڈیا کی ایک قسط میں دیکھی،

اسکے بعد وہ اینڈ ٹی وی کے شو ادھوری کہانی ہماری میں دیوسینا کا کردار نبھایا، اور اسٹار پلس کے شو گولموہر گرانڈ، اسٹوریز بائی رابیندرناتھ ٹیگور میں کام کیا-

ٹی وی سیریلس کے علاوہ شوبھانگی آترے نے فلموں میں بھی کام کیا- جن میں سال 2008 میں آئی “سی کمپنی” میں خصوصی انٹری کی تھی،

Tags:

You Might also Like