Type to search

ٹی وی اور فلم

‘انگوری بھابھی’ شوبھانگی آترے کو ملا بگ باس 14 کا آفر

shubhangi-atre

ٹی وی ڈسک،6جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 13 کے بعد اب سیزن 14 کے کنٹیسٹنٹ کی تلاش شروع ہوگئی ہے- اس سلسلہ میں پہلا نام بھابھی جی گھر پر ہے کی انگوری بھابی یعنی شوبھانگی آترے کا نام سامنے آرہا ہے- میکرس نے شوبھانگی آترے کو اپروچ کیا ہے-

 

ویب سائٹ اسپاٹ بوائے کی رپورٹ کے مطابق انگوری بھابی کو شو کے میکرس کی طرف کال آیا ہے- وہ چاہتے ہیں کہ انگوری بھابی اس متنازعہ ریالٹی شو کا حصہ بنے- حالانکہ ابھی شوبھانگی آترے نے اس آفر میں دلچسپی نہیں دیکھائی ہے-

 

View this post on Instagram

 

“Bring your humanity to your art. Bring your art to humanity.” #artist #dancelife #purejoy

A post shared by 🌼Shubhangi.A🌼 (@shubhangiaofficial) on

آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے بھابی جی گھر پر ہے کہ پہلی انگوری بھابی یعنی شلپا شندے بگ باس سیزن 11 کا حصہ رہ چکی ہے- اس سیزن میں وکاس گپتا، حنا خان، ہتین تیجوانی، ارشی خان جیسے کنٹیسٹنٹ تھے شلپا شندے اس سیزن کی ونر رہی تھی-

شوبھانگی آترے نے کچھ سال پہلے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں ریالٹی شو کا حصہ بننے کے لیے تیار ہوں، مستقبل میں بگ باس جیسے شو کا حصہ بننا مزیدار ہوگا- یہاں تک کہ خطروں کے کھلاڑی یا جھلک دیکھلا جا بھی دلچسپ ہے-

 

View this post on Instagram

 

#dancelove

A post shared by 🌼Shubhangi.A🌼 (@shubhangiaofficial) on

میں مداحوں کے سامنے اپنے اصلی روپ میں آنے میں خوشی ہوگی- شوبھانگی آترے کی بھابھی جی گھر پر ہے میں سال 2016 میں انٹری ہوئی تھی، شلپا شندے نے شو میں پروڈیوسر سنجے کوہلی کے ساتھ تنازعہ کے بعد یہ شو چھور دیا تھا-

شلپا شندے کے شو چھوڑنے کے بعد ، انگوری بھابی کے کردار کے لئے تقریبا 80 اداکاراؤں کا آڈیشن لیا گیا تھا۔ شوبھانگی اس سے پہلے کامیڈی سیریل چڑیا گھر میں شلپا شندے کو ہی ریپلیس کرچکی ہے-

 

View this post on Instagram

 

#sanatandharma #vedicwisdom #vedicscience

A post shared by 🌼Shubhangi.A🌼 (@shubhangiaofficial) on

سال 2016 میں شوبھانگی ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی کے میں نظر آئی تھی- اسکے علاوہ وہ سیریل کستوری میں نظر آئی تھی-

Tags:

You Might also Like