Type to search

جرائم و حادثات

دبئی میں بنگلور کی خاتون کے ساتھ شوہر کی مارپیٹ، روتے ہوئے والدین سے مانگی مدد

دبئی، 14 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جیسمین سلطانہ نام کی 33 سالہ خاتون نے ٹیوٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، اس ویڈیو میں وہ روتی ہوئی مدد مانگ رہی ہے اور اسکی بائیں آنکھ سے خون بھی بہہ رہا ہے- ویڈیو میں وہ بول رہی ہے ، مجھے مدد چاہیئے، امی – ابو میری مدد کرو، اسی کے ساتھ اسکے پوسٹ میں لکھا، مجھے مدد کی ضرورت ہے، میرا نام جیسمین سلطانہ ہے، میں یو اے ای کے شارجہ میں رہتی ہوں، میرے شوہر کا نام محمد خص اللہ ہے، میرے شوہر نے مجھے بہت بری طرح مارا ہے، مجھے مدد چاہیئے،

یہ ٹیوٹ 12 نومبر کا ہے، جسے شارجہ پولیس فوری ایکشن میں آئی اور خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا-

خاتون نے آگے بتایا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے جب اس پر شوہر نے ہاتھ اٹھایا ، وہ پہلے بھی کئی بار اس پر ہاتھ اٹھا چکا ہے-

خاتون نے آگے بتایا کہ اسکے شوہر نے پاسپورٹ اور گولڈ جویلری بھی اس سے چھین لیا ہے، اس بات کے لیے خاتون نے فروری مہینے میں پولیس سے شکایت کی تھی-

خاتون نے کہا کہ وہ اپنے گھر بنگلور واپس جانا چاہتی ہے، کیونکہ یہاں دبئی میں اسکا کوئی رشتہ دار اور پیسے نہیں ہے- وہ ہندوستان واپس جاکر اپنے بچوں کی اچھی پرورش کرنا چاہتی ہے-

وہیں شارجہ پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ اس معاملے پر ایکشن لیا جارہا ہے، شہریوں سے گذارش ہے کہ اس طرح کی ویڈیو کو پوسٹ اور شیئر نہ کریں- کیونکہ سوسائٹی پر برا اثر پڑتا ہے-

Tags: