Type to search

جرائم و حادثات

فٹ پاتھ پر کھڑے تھے لوگ، ڈرائیور نے سب پر نشے میں چڑھا دی کار

بنگلور/19(اردوپوسٹ) کرناٹک کے بنگلور میں ایک کار حادثے کا ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے- جسے دیکھ کر آپ چونک جائیں گے- اس میں دیکھ رہا ہے کہ شہر کے ایچ ایس آر لیک آوٹ کے فٹ پاتھ پر کچھ لوگ دوکان کے باہر کھڑے ہیں- کچھ خواتین فٹ پاتھ پر چل رہی ہے- سڑک کنارے بائیک اور اسکوٹی کھڑی ہے- پورا ماحول پرسکون ہے- کسی کو بھی اندیشہ نہیں ہے لیکن سبھی لوگوں کو زبردست ٹکر ماردیتی ہے-

ویڈیو میں دیکھ رہا ہے کہ کار سڑک کے سیدھے فٹ پاتھ پر چڑھتی ہے اور لوگوں کو ٹکر مارتی ہے – لوگوں کو اس کار کے آنے کا پتہ نہیں چلتا ہے- ایسے میں کار سبھی لوگوں کے اوپر چڑھ جاتی ہے- حادثہ اتنا دردناک تھا کہ لوگ کار کی ٹکر لگنے کے بعد کافی اوپر تک اچھال گئے-

بتایا جارہا ہے کہ کار ڈرائیور اس وقت نشے میں تھا- حادثے کے بعد اسے پولیس فوری حراست میں لے لی- ساتھ ہی مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا- پولیس نے ڈرائیور کے خلا ف کیس درج کرلیا ہے۔