Type to search

ٹی وی اور فلم

فلمساز پر بنگالی اداکارہ سواستیکا مکھرجی نے لگائے سنگین الزامات

اداکارہ سواستیکا مکھرجی

فلمی ڈسک، 5 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بنگالی اور ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ سواستیکا مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم شیب پور کی ریلیز سے قبل سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے فلم کے شریک پروڈیوسر پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔

 

 

 ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوئی ویب سیریز اسکیپ لائیو کی اداکارہ سواستیکا نے الزام لگایا ہے کہ انہیں سندیپ اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے دھمکی آمیز میل بھیجے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ اداکارہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے انہیں انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

بنگالی اداکارہ سواستیکا نے اس حوالے سے گولف گرین پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے ایسٹرن انڈین موشن پکچرز ایسوسی ایشن سے بھی رابطہ کیا ہے اور ان دھمکی آمیز ای میلز کی اسکین کاپیاں بھی جمع کرائی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران سواستیکا نے انکشاف کیا کہ وہ شوٹنگ کے دوران سندیپ سے ملی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ انہیں سندیپ کی جانب سے دھمکی آمیز میل بھیجا گیا تھا۔

فلم ممبئی کٹنگ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ سواستیکا نے بتایا کہ سندیپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک امریکی شہری ہیں اور اگر وہ ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کرتی تو وہ امریکی قونصلیٹ سے بات کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انہیں کبھی بھی امریکی ویزا نہیں ملے گا۔ اس دھمکی آمیز میل کے بعد سواستیکا نے فلم کی کسی بھی قسم کی تشہیری سرگرمیوں میں حصہ لینا چھوڑ دیا تھا۔

 

ارندم بھٹاچاریہ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم پہلے مارچ میں ریلیز ہونا تھی لیکن بعد میں اسے ملتوی کر دیا گیا۔ ریلیز کی تاریخ میں توسیع کے بعد بھی اداکارہ کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔ بعد میں انہیں یہ معلومات فلم کے ڈائریکٹر سے ملی۔ اس کے بعد سواستیکا نے ٹیم کو اپنی دستیاب تاریخیں بھیجیں، لیکن انہیں کوئی پی آر یا مارکیٹنگ پلان نہیں بھیجا گیا۔

 

بنگالی اداکارہ سواستیکا مکھرجی نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ تو صرف شروعات تھی، کیوں کہ اچانک انہیں سندیپ سرکار کے دوست رویش شرما کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ وہ ایک شاندار کمپیوٹر ہیکر ہے اور وہ اس کی تصاویر کو مورف کر کے فحش ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر سکتا ہے۔ ای میل کے ساتھ اس نے سواستیکا کی دو تصویریں بھی بھیجیں جو مکمل طور پر ایڈٹ اور عریاں تھیں۔ بتا دیں کہ سواستیکا آخری بار ‘قلا’ میں نظر آئی تھیں۔ اس میں انہوں نے ترپتی دمری کی ماں کا کردار ادا کیا تھا۔

 

 

بتادیں کہ بنگالی اداکارہ سواستیکا مکھرجی کی پیدائش 13 دسمبر 1980 میں کولکتہ میں ہوئی۔ انکے والدین کا نام سنتو مکھوپادھیائے اور گوپا مکھرجی، ایک چھوٹی بہن اجوپا ہے۔ انکے سابقہ شوہر کا نام پرمیت سین ہے۔ انہیں ایک بیٹی ہے انویشا سین۔

 

اداکارہ سواستیکا مکھرجی نے بنگالی ٹی وی سیریز دیوداسی سے اسکرین پر قدم رکھا۔ انہوں نے سال 2001 میں آئی بنگالی فلم ہیمنتر پکھی سے بڑے پردے پر قدم رکھا۔