Type to search

آٹو موبائل

بینیلی لیونسینو 500 ہندوستان میں ہوئی لانچ، قیمت 4.79 لاکھ

Benelli Leoncino 500

آٹو ڈسک/7اگسٹ(اردوپوسٹ) بینیلی نے ہندوستان میں اپنی مقبول بائیک لیونسینو 500 لانچ کردی- اسکی ایکس شوروم قیمت 4.79 لاکھ روپے ہے- انٹرنیشنل مارکٹ میں تین ویرینٹ (اسٹانڈرڈ، ٹرائل اور اسپورٹس) میں آنے والی یہ بائیک ہندوستان میں صرف ویرینٹ (اسٹانڈرڈ) میں بازار میں اتاری گئی ہے- سکیمبلر اسٹائل والی بینیلی لیونسینو 500 دو کلر (اسٹل گرے اور ریڈ) میں دستیاب ہے-

بینیلی کی اس نئی بائیک میں 499.6 سی سی، لیکویڈ کولڈ، فیول انجیکٹیڈ، ٹوئن سلنڈر انجن دیا گیا ہے- یہ انجن 8500 آر پی ایم  پر 47.6 ایچ پی کا پاور اور 5000 آر پی ایم پر 45 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے-

Tags:

You Might also Like