Type to search

صحت

ورک فرم ہوم ڈرنک: لاک ڈاؤن میں گھر پر بنائے یہ ڈرنک، دور ہوگا تناؤ

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھ رہے انفیکشن کے درمیان آنے والے وقت میں 21 دن کے آگے لاک ڈاؤن کب تک رہے گا۔ یہ کہنا مشکل ہے۔ ایسے میں کئی لوگوں کو ورک فرم ہوم کرنا پڑ رہا ہے۔ جسکی وجہ سے تناؤ کو کم کرنے کے لیے آپ ایک ڈرنک کا استعمال کرسکتے ہیں۔ جو آپ کے لیے کافی فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔

دراصل لگاتار گھر سے کام کرتے رہنے کی وجہ سے آپ کو اسٹریس سے بھی دور۔چار ہونا پڑسکتا ہے۔ کیونکہ جولوگ گھر سے دور ہے اور اپنے کمرے میں یا پھر فلیٹ پر اکیلے رہ رہے ہیں انکے لیے ورک فرم ہوم تناؤ بھرا ہوسکتا ہے۔  حالانکہ اسے دور کرنے کے لیے آپ اس ڈرنک کا استعمال کرکے اسکا فائدہ دیکھ سکتے ہیں۔

تناؤ دور کرنے کے لیے دودھ اور شہد کی ڈرنک کا پینا آپ کے لیے کافی فائدے مند ہوسکتا ہے۔ نیشنل سنٹر فار بائیوٹیکنالوجی انفارمیشن (این سی بی آئی) کی طرف سے کیے گئے ریسرچ میں اس بات کی معلومات دی گئی ہے کہ شہر میں ایسے خصوصی دواؤں کی خصوصیات پائے جاتے ہیں جسکا استعمال کرنے سے یہ کئی قسم کی ذہنی مسائل کو ٹھیک کرنے میں فعال طور پر مدد کرسکتے ہیں۔

جی ہاں، مطالعہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ شہد میں دماغی کے فنکشن کو فعال طور سے کام کرنے کے لیے انسپائر کرنے کی کوالٹی پائی جاتی ہے۔ اسکے ساتھ ہی ساتھ یہ تناؤ کو بھی دور کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ شہد کو گرم پانی میں ملا کر پینے سے آپ کو اسکا فائدہ مل سکتا ہے ۔ اس ڈرنک کو بنانے کے لیے آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران آپ شہد اور دودھ آسانی سے خرید سکتے ہیں۔

اجزا ۔ ایک گلاس کے لیے
دودھ ایک گلاس
شہد ایک چمچ
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے دودھ کو اچھی طرح گرم کرلیں۔
اب دودھ کو ایک گلاس میں نکال لیں اور اوپر سے شہد ڈالیں
اب انہیں آپس میں اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب آپ اسکا استعمال کرسکتے ہیں۔