Type to search

صحت

امردو ’جام‘ وزن کم کرنے اور قوت مدافعت میں اضافے کے لئے فائدے مند

امردو

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) قدرت کے انمول تحفوں میں سے ایک مرود بھی ہے۔ سردیاں دستک دے چکے ہیں۔ حالانکہ بدلتا موسم بہت سی بیماریوں کو بھی لیکر آتا ہے۔ یہ موسم بیکٹریاں اور وائرس کے لیے ساز گار ہے جو آسانی سے آپ کو اپنی گرفت میں لے سکتے ہیں۔ ایسے کئی پھل ہیں جو آپ کی قوت مدافعت بڑھاتے ہیں۔ ان پھلوں میں سے ایک ہے امرود (جام) ۔ سنترے کے مقابلے میں چار گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے۔ اس سے کھانسی ، زکام جیسے چھوٹے ۔ موٹے انفکشنس سے بچاؤ رہتا ہے۔ اس سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار
امرود وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ اس میں بہت کم کیلوری اور زیادہ فائبر ہوتا ہے۔ ایک امرود میں لگ بھگ 112 کیلوری ہوتی ہیں ، جس سے بہت وقت تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا اور آہستہ آہستہ وزن بھی کم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

آنکھوں کی روشنی بڑھائیے۔
وٹامن اے آنکھوں کی صحت مند رکھنے کا کام کرتا ہے ۔ امردو (جام) میں پائے جانے والے غذائی اجزاء سے موتیا بند بننے کے امکان کو کم کرتا ہے۔ اسے کھانے سے کمزور آنکھوں کی روشنی بڑھنے لگتی ہے۔

امردو کے پتوں کے یہ 7 فائدے
اس میں موجود فائبر اور پوٹاشیم بلڈ میں کولیسٹرول کنٹرول کرنے میں مدد گار ہے۔

امردو کھانے سے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر مستقل رہتا ہے۔

دانت مضبوط بنائیے۔
دانت اور مسوڑوں کے لیے بھی امردو بہت فائدے مند ہے۔

منہ کے چھالے ہوں تو امردو کے پتے چبائے ، راحت ملے گی۔

امردو کا رس زخم کو جلدی بھرنے کا کام کرتا ہے۔
قبض دور کرتا ہے۔
قبض کے مسائل ہیں تو خالی پیٹ پکا ہوا امردو کھائیں۔

اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ درست رہتا ہے –

Tags: