Type to search

صحت

لہسن کھانے کے فائدے : لہسن کے حیران کرنے والے فائدے اور نقصان

لہسن کھانے کے فائدے

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لہسن کھانے کے فائدے: گھر میں بننے والی زیادہ تر سبزیوں میں ہم ذائقہ کو بڑھانے کے لیے لہسن کا استعمال کرتے ہیں- یہ ہماری رسوئی کا سپر فوڈ ہے، لہسن ویج-نان ویج سبزیوں کا ذائقہ بڑھانے کے ساتھ جسمانی مسائل کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے-

 

لسہن ہمارے کچن میں موجود ایک ایسا جز ہے جسے سب سے زیادہ تڑکے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- یہ کسی بھی کھانے کے مزے اور خوشبو کو بڑھانے کا کام کری ہے-

کچے لہسن کو صحت کے لیے کافی فائدے مند مانا جاتا ہے- لہسن کو ادویاتی مصنوعات سے بھرپور مانا جاتا ہے-
لہسن میں انٹی-بائیوٹک، اینٹی وائرل، اینٹی فنگل، مینگنیج، پوٹاشیم، آئرن، کیلشیم اور وٹامن جیسے خصوصیات پائے جاتے ہیں، جو ہمارے جسم کو کئی مسائل سے بچانے میں مدد کرسکتے ہیں-

ہندوستانی کھانوں میں لہسن کو کھانوں کے ذائقہ کو بڑھانے کے لیے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے- لہسن خون کو پتلا کرنے اور خون میں تھکے بننے کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے- بتادیں کہ لہسن کا سائنسی نام ایلیم سیٹیوم ایل ہے-

لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ لہسن کھانے کے کچھ نقصان بھی ہے- لہسن کا ضرورت سے زیادہ استعمال جسم کو فائدہ پہچانے کی جگہ نقصان بھی پہنچا سکتا ہے-

آئیے جانتے ہیں آپ کو لہسن کھانے کے فائدے اور نقصان کے بارے میں —

 

لہسن کھانے کے فائدے

امیونٹی ۔ قوت مدافعت: کچے لہسن کو (امیونٹی) قوت مدافعت کے لیے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ مضبوط قوت مدافعت جسم کو کئی وائرل انفیکشن سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ لہسن کو شہد کے ساتھ استعمال کرنے سے امیون سسٹم مضبوط ہوسکتا ہے-

کولیسٹرول: لہسن کے استعمال سے جسم میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول جو خراب کولیسٹرل ہے، کی سطح کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے- لہسن کولیسٹرول کے لیول کو کم کرنے میں مددگار ہوسکتا ہے-

جلد کو رکھتا ہے صحت مند: لہسن جلد کے لیے بھی بہت فائدہ مند مانا جاتا ہے۔ اس میں بھاری مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں، جو جلد میں نکھار لانے میں مدد کرتا ہے- اسکے ساتھ ہی یہ جلد میں نمی بنائے رکھتا ہے-

 

بلڈ پریشر: اگر آپ بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو لہسن آپ کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ لہسن میں بایو ایکٹیو سلفر کمپاؤنڈ، S-Allylcysteine موجود ​​ہوتا ہے، جو بلڈ پریشر کے سطح کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہے۔
دل کی بیماریوں کا خطرہ کرتا ہے کم

لہسن دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اگر آپ دل کی بیماریوں سے دور رہنا چاہتے ہیں تو روزانہ صبح نہار منہ لہسن کا استعمال کریں۔ آپ شہد کے ساتھ بھی لہسن کا استعمال کرسکتے ہیں- اس سے بلڈ سرکولیشن صحیح رہتا ہے-

پیٹ سے متعلق مسائل سے دلا سکتا ہے نجات: اگر آپ روزانہ صبح خالی پیٹ لہسن کا استعمال کریں تو پیٹ سے متعلق مسائل جیسے قبض اور گیس سے نجات مل سکتی ہے۔ ساتھ ہاضمے کا نظام بھی درست رہے گا۔ جو لوگ تیزابیت کے مسئلے سے پریشان ہیں، انہیں بھنا ہوا لہسن کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

 

دانتوں کو رکھتا ہے مضبوط: لہسن میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے دانتوں میں خرابی کا مسئلہ نہیں ہوتا ہے- اس وجہ سے آپ کے دانت مضبوط رہتے ہیں-

بڑھتے وزن کو کرتا ہے کنٹرول: آج کل کے وقت میں وزن بڑھنا ایک عام مسئلہ بن گیا ہے۔ بدلتی لائف اسٹائل کی وجہ سے بہت سے لوگ اس مسئلہ سے متاثر ہیں- آپ کو بتادیں کہ اگر آپ بھی بڑھتے وزن سے پریشان ہیں تو صبح اٹھ کر خالی پیٹ کچے لہسن کا استعمال ضرور کریں- یہ آپ کے وزن کو تیزی سے کم کرنے میں مدد کرئے گا-

ذیابیطس کے خطرے کو کرتا ہے کم: آپ کو بتاتے کہ کچا لہسن کھانے سے بلڈ میں گلوکوز لیول کنٹرول ہوتا ہے، یہ جسم میں گلوکوز لیول کو کنٹرول کرکے ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

 

لہسن کھانے کے نقصانات
لہسن ایک ایسا ہرب ہے ، جس میں تیکھا، میٹھا، کڑوا اور کسیلا ذائقہ ہے، اسکو کھانے کے فائدوں کے بارے میں تو آپ نے بہت سنا ہوا، لیکن ذیادہ مقدار میں اسے کھانے سے کچھ مضر اثرات بھی ہوتے ہیں۔

بتادیں کہ لہسن کی تاثیر گرم اور خشک ہوتی ہے اس لیے اسکا استعمال محدود مقدار میں کرنا چاہیئے- ذیادہ لہسن کھانے سے پیٹ سے متعلق پریشانی ہوسکتی ہے-

ایسی ڈیٹی (تیزابیت) کے مسئلہ سے پیٹ میں درد، پیٹ پھولنا اور گیس بننے لگتی ہے- اور ایسے میں لہسن کا استعمال کرنا اس مسئلہ کو اور بڑھا سکتا ہے- ایسی ڈیٹی (تیزابیت) کے مسئلے میں لہسن کا استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

 

اگر کسی کو منہ سے بدبو آنے کی شکایت ہے، تو انہیں لہسن کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے، کیونکہ لہسن کھانے سے منہ کی بدبو اور بڑھ سکتی ہے-

اگر آپ کو سر درد کا مسئلہ رہتا ہے، تو لہسن کا زیادہ استعمال نہ کریں۔ کچے لہسن کا زیادہ استعمال کرنے سے سر درد کا مسئلہ ہوسکتا ہے-

لہسن کا زیادہ استعمال جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ دراصل ، کچے لہسن میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے زیادہ استعمال جگر میں ٹوکسیٹی (زہریلا) ہوسکتی ہے-

خالی پیٹ لہسن کھانے سے اسہال (دست) لگ سکتے ہیں، کیونکہ لہسن میں سلفر بنانے والے مرکبات پائے جاتے ہیں، یہ دست کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں-

یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ لہسن خوبن کو پتلا کرتا ہے، لیکن اسکا ذیادہ استعمال کیا جائے تو بلڈنگ کی خطرہ بڑپ جاتا ہے، اگر کوئی خون پتلا کرنے والی دوائی لے رہا تو اسے لہسن کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے-

 

ایک دن میں کتنا لہسن کھانا چاہیے: آپ کو بتاتے ہیں کہ ہمیں کچے لہسن کی 4 گرام یعنی ایک سے دو کلیاں ہی کھانی چاہئیں۔ وہیں سبزی میں بھی 7-5 کلیاں ڈالنی چاہئیے۔

صحت کے لیے کیوں خاص ہے لہسن کا استعمال
ویسے تو لہسن کا سب سے ذیادہ استعمال اور بارش کے موسم میں ہوتا ہے، اسکا استعمال گلے اور پیٹ سے متعلق بیماریوں میں ہوتا ہے- لہسن میں اینٹی سیپٹیک خصوصیات ہوتے ہیں، پیٹ میں کیڑے ہونے پر کچا لہسن کھانے سے آرام ملتا ہے، سردی ، کھانسی ، بلغم وغیرہ جیسے مسائل سے لہسن جلد نجات دلاتا ہے۔

لہسن مردوں کے لیے بے حد فائدہ مند
لہسن میں بھی افروڈیسیاک پایا جاتا ہے، جسے جنسی خواہش بڑھانے کے لیے جانا جاتا ہے، لہسن میں ایلیسن نامی مادہ پایا جاتا ہے، جو مردوں کے ہارمون کو ٹھیک رکھتا ہے- اسکے علاوہ لہسن کا استعمال کرنے سے مردوں میں ایستادنی فعلیت کی خرابی کا خطرہ بھی دور ہوتا ہے- لہسن میں بھاری مقدار میں وٹامن اور سیلینیم بھی پایا جاتا ہے، جس سے سپرم کوالٹی بڑھتی ہے-


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )