Type to search

ٹی وی اور فلم

بینگ ہیومن کو ابھینو کیشپ نے بتایا تھا منی لانڈرنگ ہب، ارباز خان کا جواب

being-human-money-laundring-hub-says-abhinav-kashyap-arbaaz-khan-reaction

فلمی ڈسک،22جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوشانت سنگھ راجپو کی موت کے بعد سے سلمان خان پر کئی اسٹارس تنقید کررہے ہیں۔ اور ایسے میں فلم دبنگ کے ڈائریکٹر ابھینو کیشپ گذشتہ کچھ دنوں سے اپنے پوسٹ کو لیکر کافی سرخیوں میں ہے۔ دراصل ابھینو کیشپ نے سلمان خان کے بینگ ہیومن کو لیکر پوسٹ شیئر کیا تھا۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ چیریٹی فاؤنڈیشن ایک منی لانڈرنگ ہب ہے۔ ساتھ ہی ابھنیو کیشپ نے سلمان خان کے اس فاؤنڈیشن کی جانچ کی مانگ بھی کی تتھی۔ ابھینو کیشپ کی اس بات کو لیکر حال ہی میں سلمان خان کے بھائی اور بالی ووڈ ایکٹر ارباز خان نے ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان ٹائمز کو دیئے انٹرویو میں کہا کہ خاندان نے اسکے خلاف قانونی قدم اٹھایا ہے۔

 

فلم ایکٹر اور ڈائریکٹر ارباز خان نے ابھینو کشیپ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا،ہم نے قانونی کاروائی کی ہے اور فلم ایسوسی ایشن میں بھی شکایت کی ہے۔ ہم اسی قسم سے آگے بڑھنا چاہیں گے۔ ہمیں لڑائی جھگڑے میں   کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے ہم نے بہترین طریقہ سوچا تھا۔ ہم وہ ہی کررہے ہیں بتادیں کہ ابھینو کیشپ نے اپنی پوسٹ میں بینگ ہیومن کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ سلیم خان کا آئیڈیا تھا۔۔ بینگ ہیومن کی طرح کیا جارہا عطیہ ایک دیکھاوا ہے۔ یہ سب صرف سلمان خان کی میڈیا اور جج کے سامنے  تصویر سدھارنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

Abhinav Singh Kashyap

जनाब सलीम खान का सबसे बड़ा idea है being human.

Being human की charity महज एक दिखावा है… दबंग की शूटिंग के दौरान मेरी आँख के सामने 5 साइकिल बंटती थी… अगले दिन अखबारों में छपता था दानवीर सलमान खान ने 500 साइकिलें गरीबों में बांटी.. सारी कोशिश सलमान खान की गुंडे, मवाली वाली छवि सुधारने की थी ताकि इनके तमाम criminal court cases में media और judge इनपर थोड़ी रियायत बरतें… Being human आज 500 रुपये की जीन्स 5000 में बेचता है.. और पता नहीं किन किन तरीकों से charity के नाम पर money laundering चल रही है…. सीधी सादी जनता की आंखों में धूल झोंककर उनसे नोट बटोर रहे हैं ये धूर्त लोग…. इनकी मंशा किसी को कुछ देने की नहीं, सिर्फ लेने की है…

सरकार को चाहिए कि being human की भी गहरी जांच हो…..मैं सरकार का पूरा सहयोग करुंगा…

#BoycottSalmanKhan #Metoo #Investigate #Interrogate

Please forward and share

 

بتادیں کہ سلمان خان اور انکے خاندان کو لیکر ابھینو کیشپ نے اس سے پہلے بھی پوسٹ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا تھا کہ سلمان خان اور انکے خاندان نے انکا کیریئر ختم کردیا۔ ابھینو کیشپ کی ان باتوں پر خود سلیم خان نے بھی ردعمل دیا تھا اور کہا تھا کہ ہم ان باتوں پر ردعمل کرکے اپنا وقت نہیں برباد کرنا چاہتے ہیں۔ وہیں سلمان کی بات کریں تو جلد ہی انکی فلم رادھے : یور موسٹ وانٹیڈ ہیرو ریلیز ہونے والی ہے۔ جس میں انکے ساتھ دیشا پٹانی اور رندیپ نظر آئیں گے۔

 

بتادیں کہ سلمان خان نے لاک ڈاؤن میں کئی یومیہ مزدوروں اور ضرورت مندوں کی مدد کی اور غریب لوگوں کے گھر تک کھانے کی اشیا پہنچائی۔