Type to search

ٹی وی اور فلم

ریتو سنگھ بھوجپوری فلموں کی خوبصورت اداکارہ

ریتو سنگھ

فلمی ڈسک،29اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھوجپوری اداکارہ ریتو سنگھ ہر اسٹائل میں سب سے الگ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ انڈسٹری میں بھی خود کے لی الگ اور خصوصی مقام رکھتی ہے۔ آپ انکے ہر اسٹائل پر فدا ہوجائیں گے۔

ریتو چاہے چلبلی لڑکی کے رول میں ہو، دلہن بنی ہو، یا پھر پولیس کی وردی میں آپ کی نگاہیں ان سے نہیں ہٹتی ہے۔ یہ اکلوتی ایسی اداکارہ ہے جو ہر قدم پر استعمال کرتی ہے۔ ہر فلم میں انکو الگ الگ اسٹائل میں اور الگ تیور میں دیکھیں گے۔

اداکارہ ریتو ایک مشہور اداکارہ ہیں جو بھوجپوری فلم انڈسٹری میں کام کرتی ہیں۔ وہ بھوجپوری انڈسٹری کی ٹاپ خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے بھوجپوری سنیما میں بہت ہی سپر ہٹ فلمیں دیں۔ ریتو نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2013 میں فلم “دلدار ساوریا” سے کیا تھا۔

اداکارہ ریتو سنگھ کی پیدائش 11ستمبر 1993 کو بہار کے بکسر میں ہوئی۔ اداکارہ ریتو نے اپنی اسکولی تعلیم وریندر ناتھ گنگولی میموریل اسکول سے مکمل کی۔ ریتو سنگھ ایک ماڈل اور اداکارہ ہے۔ اور وہ ہندو گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔

ریتو سنگھ میں صرف ایک چیز ہمیشہ عام رہتی ہے اور وہ ہے انکا دل۔ معصوم اور ایماندر، اپنی معصومیت سے سب کا دل جیتنا چاہتی ہے۔ ریتو سنگھ چہرے سے جتنی خوبصورت ہے دل سے بھی اتنی ہی خوبصورت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انڈسٹری میں کسی سے بھی بات کیجئے سب کی انکی تعریف کریں گے۔

انہیں ڈانسنگ اور ایکٹینگ کا شوق ہے۔ ریتو سنگھ بالی ووڈ کے ایکٹر رنویر سنگھ کی بڑی فین ہے۔ انہوں نے کیسری لال یادو ، کاجل راگھوانی، اروند ، اور دیگر کے ساتھ کام کیا۔ اسکے علاوہ انہوں پنجابی، ہریانوی، اور بھوجپوری انڈسٹریز میں کام کیا۔ انکا ایک گانا ’لگا کے فیئر لولی، کافی مشہور ہوا۔

Tags:

You Might also Like