Type to search

اسپورٹس

کرکٹر سری سنت کو ملی اچھی خبر، تاحیات پابندی کم ہوئی

نئی دہلی/20اگسٹ(ایجنسی) اسپاٹ فکسنگ معاملے میں تا حیات پابندی جھیل رہے ایس سری سنت کے لیے راحت کی خبر آئی ہے-

ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے لوک پال ڈی کے جین نے کہا کہ سری سنت گزشتہ چھ سال سے پابندی کا سامنا کررہے ہیں اور اگست 2020 میں ان پر عائد تاحیات پابندی ختم ہو جائے گی۔

 ڈی کے جین نے 7 اگسٹ کو اپنے حکم میں کہا، سری سنت قریب چھ سال سے پابندی جھیل رہے ہیں- اسکی وجہ سے وہ بی سی سی آئی سے جوڑے کسی بھی کرکٹ میچ یا کسی بھی پروگرام میں حصہ نہیں لے سکتے- انکی عمر 30 سال سے زائد ہوچکی ہے- کرکٹ کھلاڑی، خاص کر ایک تیز گیند باز کے طور پر انکا بہترین وقت گذرچکا ہے- ان سب باتوں کو دھیان میں رکھ کر ان پر لگی پابندی کو کم کرکے سات سال کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے- اب یہ پابندی اگلے سال 13 ستمبر کو ختم ہوجائے گی- انہیں اگلے سال سے کھیلنے کی اجازت ہے-

36 سالہ سری سنت پر آئی پی ایل 2013 میں راجستھان رائلس کے لئے کھیلنے کے دوران میچ فکسنگ میں شامل ہونے جیسے سنگین الزام لگے تھے جس کے بعد بی سی سی آئی کی انتظامی کمیٹی نے سری سنت اور راجستھان کے دو دیگر کھلاڑی اجیت چندیلا اور انکت چوہان پر تاحیات پابندی لگائی تھی۔

Tags:

You Might also Like