Type to search

اسپورٹس

کورونا وائرس سے لڑائی کے لیے بی سی سی آئی نے امداد کی سب سے بڑی رقم

اسپورٹس ڈسک،29مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بی سی سی آئی نے 51 کروڑ روپے پی ایم ۔ کیئر فنڈ کو امداد میں دیئے ہیں۔ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے ٹیوٹ کرکے اسکی معلومات شیئر کی۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے گنگولی نے 50 لاکھ روپے کا چاول مدد کے لیے دیا تھا۔ بتادیں کہ سریش رائنا نے 52 لاکھ روپے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امداد کیے ہیں۔ اسکے علاوہ سچن نے بھی 50 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔

 

حالانکہ اب کرکٹرس آگے بڑھ کر اپنے طریقے سے مدد کرنے کو آگے بڑھ رہے ہیں۔ بھلے ہی سچن اور رائنا جیسے کھلاڑیوں نے آگے بڑھ کر عطیہ دینے کا کام کیا ہے لیکن اب تک کوہلی اور روہت شرما جیسے بڑے کھلاڑی عطیہ دینے میں پچھے ہے۔ بتادیں کہ بی سی سی آئی اس وقت دنیا کی سب سے امیر کرکٹ بورڈ میں گنی جاتی ہے۔ غور طلب ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آئی پی ایل کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ اتنا نہیں ٹوکیو اولمپک کو بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like