Type to search

اسپورٹس

آئی پی ایل میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی : بی سی سی آئی، اے جی ایم میں اہم فیصلے

آئی پی ایل 10 ٹیمیں

اسپورٹس ڈسک،25ڈسمبر (ذرائع) ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی گورننگ باڈی نے جمعرات کو احمد آباد میں 89 ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) کے دوران انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں دو نئی فرنچائزز کے داخلے کی منظوری دے دی، جس سے یہ سال 2022 سے 10 ٹیموں کا ٹورنامنٹ ہوگا۔

ساتھ ہی 2028 اولمپک میں کرکٹ کو شامل کرانے کے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی قواعد کی بھی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بی سی سی آئی کے سالانہ اجلاس میں صدر سورو گنگولی، نائب صدر راجیو شکلا، سکریٹری جئے شاہ، خازن ارون دھومل شامل تھے۔

بورڈ کے ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا، دو نئی ٹیموں کو سال 2022 آئی پی ایل میں شامل کیا جائے گا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے پریس ریلیز میں کہا، جنرل میٹنگ نے آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کو انڈین پریمیر لیگ میں 10 ٹیموں تک کو شامل کرنے کا حق دیا ہے۔

آئی پی ایل کی گورننگ کونسل سے اس سلسلے میں کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ آئی پی ایل میں فی الحال 8 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ جن میں ممبئی انڈینس، دہلی کیپٹلس، راجستھان رائلس، چینائی سوپر کنگس الیون، پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرس، سن رائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرس بنگلور شامل ہے۔

بی سی سی آئی نے ڈسمبر کے شروع میں اپنی ریاستی اسوسی ایشنس کو آگاہ کیا تھا کہ اے جی ایم کے ایجنڈے میں ایک اہم معاملہ آئی پی ایل کی دو نئی ٹیموں کا شامل کرنا ہوگا۔

آئی پی ایل کا 2021 کا ایڈیشن شروع ہونے میں چار مہینے کا وقت رہ گیا ہے اور 2022 کے لیے فیصلہ ہوگیا ہے کہ اس میں 10 ٹیمیں ہونگی۔

بتادیں کہ آئی پی ایل کا 2020 ایڈیشن ستمبر سے نومبر تک یو اے ای میں ہوا تھا۔ جس میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا تھا اور ممبئی نے ریکارڈ پانچویں بار خطاب اپنے نام کیا تھا۔

ہندوستان 2021 ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے
بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے اگلے سال ورلڈ ٹی 20 کی میزبانی کے لیے اگر اسے حکومت سے مکمل چھوٹ نہیں ملتی ہے جیسے کہ آئی سی سی نے مانگ کی ہے تو وہ عالمی ادارہ سے ملنے والے 39 کروڑ ڈالر کے اپنے سالانہ محصول سے کٹوتی کے لیے تیار ہوجائے گا۔

Tags:

You Might also Like