Type to search

ٹی وی اور فلم

بگ باس سے بے گھر ہونے کے بعد دلجیت کور، بولڈ لک میں دیکھی

ٹی وی ڈسک، 1فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس میں دلجیت کور نے بطور کنٹیسٹنٹ انٹری کی تھی ، لیکن وہ زیادہ دنوں تک گھر میں نہیں رہ پائی، اپنے مصروف شیڈول کے درمیان دلجیت کور ویکیشن پر پہنچ گئی ہے اور انہوں نے کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہے-
دلجیت کور کا یہ مالدیپ سے سامنے آیا ہے- انہوں نے اپنے فینس کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی ہے، تصویریوں میں دلجیت کا بالکل نیا لک نظر آیا ہے- دلجیت کور نے سن باتھ لیتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے- نیلے پانی کے درمیان دلجیت کوکونٹ واٹر کے مزے لیتے نظر آرہی ہے- تصویر کلک کروانے کے لیے دلجیت نے کچھ یوں پوز دیا- انکے فینس کو بھی یہ تصویر کافی پسند آرہی ہے- سوئمنگ کرنے کے بعد دلجیت بیچ پر پہنچ گئی ، دلجیت کا یہ اوتار پہلی بار سوشل میڈیا پر بحث میں آیا ہے-
دلجیت کور ٹیو یو کی ایک جانی مانی اسٹار ہے- پچھلے دنوں وہ اپنے طلاق کی وجہ سے کافی بحث میں آئی تھی- دلجیت کور نے ٹی وی ایکٹر شالین بھنوت سے سال 2009 میں شادی کی تھی- 2015 میں دونوں الگ ہوگئے اور اب دلجیت اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کررہی ہے- اب دلجیت کور کے ساتھ وکیشن پر ٹی وی ایکٹر رندیپ رائے بھی گئے ہیں، دونوں انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر گھوم رہے ہیں-

Tags:

You Might also Like