Type to search

ٹی وی اور فلم

ورون دھون اور جھانوی کپور کی فلم بوال کا پوسٹر جاری

فلم بوال

ورون دھون-جھانوی کپور مچائیں گے بوال

پیرس میں ہوگا فلم کا پریمیئر


فلمی ڈسک، 4 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ورون دھون اور جھانوی کپور کی فلم بوال کا پریمیئر ایفل ٹاور پر ہنگامہ برپا کرنے تیار ہے۔ فلمسازوں نے اس فلم کے پریمیئر کو دنیا کے سات عجوبوں میں شامل پیرس کے ایفل ٹاور پر دیکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے اس فلم کو دنیا بھر میں پہچان مل سکے۔

 

عامر خان کی کامیاب فلم دنگل کی ہدایت دے چکے نتیش تیواری ایک بار پھر اپنی فلم سے لوگوں کا دل جیتنے کے لیے اپنی اگلی فلم بوال لیکر آرہے ہیں۔ جہاں اس فلم کا پریمئر ایفل ٹاور پر کیا جائے گا، وہیں اس فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VarunDhawan (@varundvn)

 

بوال فلم کے ایفل ٹاور پر پریمیئر ہونے کے ساتھ ہی یہ فلم ہندوستانی سینما میں تاریخ رقم کرے گی۔ اس فلم کا پریمیئر ایفل ٹاور پر ہونے سے یہ ہندوستانی سینما کی ایسی پہلی فلم بن جائے گی جسکا پریمیئر دنیا کی کسی مشہور جگہ پر ہوا ہو۔

 

 

فلم بوال کی ریلیز کے لیے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم کو منتخب کیا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے فلم کو صرف او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے یہ فیصلہ فلم کی کاسٹ اور ہدایت کار کی رضامندی سے لیا ہے۔

 

 

ورون کے ساتھ فلم بوال میں جھانوی کپور لیڈ رول میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کا ٹیزر کل چہارشنبہ کو ریلیز ہوگا۔ ایکٹر نے خود انسٹاگرام پر فلم کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوءے ٹیزر ریلیز تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

 

 

 

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تم پیار کرنے دیتے تو تمہیں کتنا پیار کرتے، بوال کا ٹیزر کل یعنی 5 جولائی کو بارہ بجے ریلیز ہوگا۔ اس سے قبل اس فلم کی ریلیز کی تاریخ 7 اپریل 2023 تھی جسے مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اب یہ فلم جولائی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر لوگوں کے لیے ریلیز کی جائے گی۔

بتادیں کہ فلم سینما گھروں میں نہیں، بلکہ سیدھے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمزون پرائم پر اسٹریم ہوگی۔

 

ہدایت کار نتیش تیواری کی فلم ‘بوال’ دوسری جنگ عظیم پر مبنی ہے۔

Tags:

You Might also Like