Type to search

ٹی وی اور فلم

بنیتا سندھو اپنے اسٹائل کے لیے مشہور

اداکارہ بنیتا سندھو

فلمی ڈسک،4 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم ’اکتوبر‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ بنیتا سندھو اپنے بولڈ فوٹوز کے لیے ہمیشہ بحث میں رہتی ہے۔

بنیتا سندھو کی پیدائش 29جون 1997 کو لندن میں ہوئی تھی۔ وہ ایک برٹش اداکارہ اور ماڈل ہے۔ بنیتا 18 سال کی عمر میں لندن منتقل ہوئی اور کنگز کالج لندن سے انگریزی لیٹریچر میں ڈگری کی۔ اور 11 سال کی عمر میں اداکاری شروع کی۔ اشتہارات کا وہ ایک مشہور چہرہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

wish you were here

A post shared by Banita Sandhu (@banitasandhu) on

 

بنیتا سندھو نے اپنے کیریئر کی شروعات ماڈلنگ سے کی تھی۔ سندھو نے سال 2018 میں آئی فلم اکتوبر سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس فلم میں وہ ورون دھون کے ساتھ نظر آئی تھی۔ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص نہیں کر پائی۔ سندھو این آر آئی اداکارہ ہے اور پنجابی فلموں سے ہے۔

بالی ووڈ کی ہاٹ اور سیکسی اداکارہ اور ماڈل بنیتا سندھو سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور اپنی بولڈ فوٹو شیئر کرتی رہتی ہیے۔ جسے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ بنیتا سندھو ہر دن اپنے فینس کے لیے کچھ نہ کچھ شیئر کرتی ہے چاہے وہ فوٹو ہو یا ویڈیو۔
بنیتا سندھو ذیادہ تر ویسٹرن ڈریس میں فوٹو شیئر کرتی ہے۔ بنیتا سندھو کے فینس انکو ویسٹرن کپڑوں میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ بنیتا کا پورا انسٹاگرام اکاؤنٹ انکی ہاٹ اینڈ بولڈ فوٹو سے بھرا ہوا ہے۔ بنیتا کو سیلفی لینا بھی بہت پسند ہے۔ وہ سیلفی بھی شیئر کرتی رہتی ہے۔

انہوں نے اپنا پہلا اشتہار ووڈا فون کے ساتھ کیا تھا۔ یہ اشتہار انڈین پریمیر لیگ کے دوران براڈ کاسٹ ہوا۔
بنیتا کے آنے والی فلم کی بات کریں تو وہ فلم کویتا اور ٹریسا میں نظر آئیں گی۔

انہوں نے تامل فلم آدتیہ ورما اور امریکن سائنس فکشن سیریز پنڈورا میں کام کیا۔
یہ فلم سال 2020 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اسکے علاوہ بنیتا سال 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم سردار ادھم سنگھ میں نظر آئیں گی۔