Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ بنیتا سندھو جاسوسی تھریلر فلم جی2 آئیں گی نظر

اداکارہ بنیتا سندھو

آدیوی شیش کی جاسوسی تھرلر فلم جی۲

فلمسازوں کے اعلان سے مداحوں کا جوش بڑھایا


فلمی ڈسک، 21 نومبر (اردو پوسٹ) فلم گڈچاری نے سال 2018 میں ناظرین کو بہت محظوظ کیا تھا- اس فلم میں اداکار آدیوی شیش مرکزی کردار میں تھے۔

 

 

 

فلم گڈچاری کی کامیابی کے بعد ناظرین کو اسکے دوسرے پارٹ کا بے صبری سے انتظار تھا- اسکا دوسرا پارٹ جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے-

 

بتادیں کہ جی2 فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی، جہاں گڈجاری نے کہانی چھوڑی تھی-

 

 

 

اداکار آدیوی ان دنوں فلم گڈچاری کے سیکوئل کو لیکر خبروں میں ہیں جس کا نام فی الحال جی2 رکھا گیا ہے- اب جی2 سے جڑے ایک اہم معلومات آرہی ہے- دراصل فلم میں آدیوی کی جوڑی بنیتا سندھو کے ساتھ بننے والی ہے-

 

 

فلم اکتوبر اور سردار ادھم جیسی فلموں میں اپنے کام کے لیے مشہور اداکارہ بنیتا سندھو کو پروجیکٹ جی2 میں اہم کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے-

 

 

اداکارہ شوبھیتا دھولی پالا نے فرنچائزی کی پہلی قسط گڈچاری میں اہم کردار نبھایا تھا- فلمسازوں نے بنیتا کی کاسٹنگ کا اعلان کرنے کے لیے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کیا-

 

 

 

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا گیا، #جی2 کے مشن کے لیے بنیتا سندھو کا استقبال ہے- شوٹنگ جلد ہی شروع ہوگی-

 

 

 

جی2 بنیتا کی پہلی پین انڈیا فلم ہوگی- یہ فلم کئی زبانوں میں ریلیز ہوگی- اداکارہ نے پراجیکٹ کے بارے میں اپنا جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، یہ میری پہلی پین-انڈیا فلم ہے-

 

 

 

 

مزید کہا کہ میں ایسی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں- انہوں نے کہا یہ ایک ایسا رول ہے، جو میں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہے-

 

 

 

اس فلم میں ناظرین مجھے بالکل نئے انداز میں دیکھیں گے- اس فلم میں کام کرنا میرے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا-

 

 

 

یونائیٹڈ کنگڈم کے کیرلون، ویلز میں 22 جون 1997 کو پیدا ہوئی بنیتا سندھو ایک ویلش اداکارہ ہے- بنیتا نے بالی ووڈ میں اداکار ورون دھون کے ساتھ فلم اکتوبر (2018) سے ڈیبیو کیا تھا-

 

 

 

بنیتا نے 18 سال کی عمر میں کنگز کالج لندن میں انگریزی ادب میں اپنی ڈگری پڑھنے  کے لیے لندن چلی گئیں۔ سندھو نے 11 سال کی عمر میں اداکاری شروع کر دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nykaa (@mynykaa)

 

فلم اکتوبر کے بعد تمل فلم آدتیہ ورما، انگریزی فلم اٹرنل بیوٹی، ہندی فلم سردار ادھوم، جیسی فلموں میں کام کیا- بنیتا فلموں کے علاوہ انگریزی ٹی وی پروگراموں میں بھی کام کیا-

 

 

 

 

 

انہوں نے اپنا پہلا اشتہار ووڈا فون کے ساتھ کیا تھا۔ یہ اشتہار انڈین پریمیر لیگ کے دوران براڈ کاسٹ ہوا۔

 

 

بنیتا سندھو نے سال 2018 میں دلجیت دوسنجہ کے ساتھ میوزک ویڈیو جند ماہی میں نظر آچکی ہے-

 

 

 

بالی ووڈ کی ہاٹ اور سیکسی اداکارہ اور ماڈل بنیتا سندھو سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور اپنی بولڈ فوٹو شیئر کرتی رہتی ہیے۔ جسے کافی پسند کیا جاتا ہے۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1