Type to search

اسپورٹس

بنگلہ دیش بمقابلہ زمبابوے: تمیم اقبال نے بنائی تاریخ

سلہٹ،4مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی کرکٹ تاریخ میں تمیم اقبال بہترین بلے بازوں میں سے ایک بلے باز ہے، کئی بڑے بڑے کارنامے تمیم اقبال نے کیے ہیں، او اب سلہٹ میں زمبابوے کے خلاف کھیلے جارہے ونڈے مقابلے (بنگلہ دیش بمقابلہ زمبابوے ونڈے) میں تمیم اقبال نے وہ کرڈالا ہے، جو بنگلہ دیشی تاریخ میں کوئی بھی بلے باز نہیں کرسکا، اور حقیقت میں اسے مٹانے کے لیے کسی اور دوسرے بلے باز کو بہت ہی ذیادہ پاپڑ بیلنے ہونگے، بنگلہ دیش نے اس ڈے-نائٹ مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی چنی، پھر کیا تھا، تمیم اقبال نے 136 گیندوں پر 158 رن بنا ڈالے، 20 چوکوں اور 3 چھکوں کے ساتھ-

تمیم اقبال کی جب یہ انگیز ختم ہوئی اور جب شماریات دانوں نے اپنی کتاباوں کے صفحات پلٹے، تو تاریخ بنائی جاچکی تھی- آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے سال 2019 میں تمیم اقبال نے زمبابوے کے خلاف ہی 138 گیندوں پر 154 رن کی انگیز کھیلی تھی- اور اب قریب دس سال بعد تمیم اقبال نے اپنے ہی اسکور کو بہتر کرلیا-

Tags:

You Might also Like