Type to search

اسپورٹس

بنگلہ دیشی کرکٹر سنجیدہ اسلام کا ویڈنگ فوٹو شوٹ وائرل

سنجیدہ اسلام

اسپورٹس ڈسک،23 اکتوبر(ذرائع / اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سنجیدہ اسلام کا ویڈنگ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے- کرکٹ کی پچ پر دلہن کی طرح تیار سنجیدہ کرکٹ کے شاٹس لگاتے نظر آرہی ہے- سنجیدہ نے حال ہی میں رنگ پور کے ایک فرسٹ کلاس کرکٹر میم موسادیک کے ساتھ شادی کی ہے-

کرکٹر سنجيدہ اسلام کی شادی کے لباس ميں کرکٹ کھيلتے ہوئے ايک تصوير نے ملک میں ايک تنازعہ کھڑا کرديا ہے۔

سنجیدہ کی پیدائش 4 اپریل 1997 میں بنگلہ دیش کے رنگ پور میں ہوئی- وہ رائٹ ہینڈ بیٹسمین ہے-

چند افراد اسے ملکی ثقافت و اسلامی اقدار کے خلاف قرار دے رہے ہيں۔ بنگلہ ديش کی ايک خاتون کرکٹر کی ايک معصوم اور بظاہر غير دانستہ حرکت نے ان کے ليے ايک تنازعہ کھڑا کر ديا ہے۔

سنجیدہ کے ویڈنگ فوٹو شو کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے- سنجیدہ شادی کے لیے تیار ہوکر کرکٹ بیٹ کے ساتھ دیکھائی دے رہی ہے- انکی تصویروں کو ٹیوٹر پر آئی سی سی نے بھی شیئر کیا ہے- سنجیدہ نے ان تصویروں میں پچ پر نارنگی رنگ کی ساڑی کے علاوہ مانگ کا ٹکا، وزن دار کنگن وغیرہ پہن رکھے ہیں-

سنجیدہ نے اگسٹ 2012 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 مقابلے کے ساتھ انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا- سال 2018 میں وہ ا سٹیم کا حصہ تھی، جس نے پہلی بار خاتون ایشیا کپ ٹی 20 خطاب جیتا تھا-

سنجیدہ اسلام نے 16 ونڈے میچوں کی 15 انگیز میں 11.60 کی اوسط سے 174 رن بنائے ہیں- 35 رن ان کا بہترین اسکور ہے- وہیں انہوں نے 54 میچ 49 انگریز میں انہوں نے 74.07 کے اسٹروک ریٹ سے 520 رن بنائے ہیں- ناٹ آوٹ 71 رن انکا بہترین اسکور ہے-