Type to search

ٹی وی اور فلم

بالیکا ودھو سے مشہور نیہا مردا کو بگ باس 15 کا آفر

نیہا مردا

ٹی وی ڈسک،29 مئی (ذرائع) سیریل کیوں رشتوں میں کٹی بٹی میں شبھرا کا رول پلے کرنے والی نیہا مردا ان دنوں اپنی فیمیلی سے دور آوٹ ڈور شو کی شوٹنگ کررہی ہے۔

کلرس ٹی وی پر نشر ہوئے مقبول سیریل بالیکا ودھو کی مشہور اداکارہ نیہا مردا، بگ باس 15 میں نظر آسکتی ہے۔

بالیکا ودھو میں نیہا نے گہنا کا رول نبھایا تھا۔ جسے ناظرین نے خوب پسند کیا تھا۔ نیہا کو سال 2014 میں زی رشتے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

بگ باس کے 15ویں سیزن کو لیکر کئی باتیں چل رہی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر بگ باس 15 کے کنٹیسٹنٹ کے نام سامنے آئے تھے۔

ایسے میں اداکارہ نیہا مردا اس شو کی پہلی کنفرم کنٹیسٹنٹ ہوسکتی ہے۔ نیہا نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ بات صاف کی ہے کہ، انہیں شو سے آفر آیا ہے اور وہ اس آفر کو قبول کرنے کا سوچ رہی ہے۔

فی الحال وہ کیوں رشتوں میں کٹی۔بٹی سیریل میں کام کررہی ہے۔

نیہا مردا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ، انہیں بگ باس15 کا آفر آیا ہے۔ نیہا نے بگ باس جانے اور اپنے شوٹنگ تجربے کو بگ باس کی منی ٹرائل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا، مجھے پچھلے چار سالوں سے انہیں لگاتار بگ باس میں حصہ لینے کے لیے آفر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ، ہر سال میں یہ سوچ کر شو کو انکار کیا کہ میں اسے نہیں کرپاؤنگی۔
میں ایک جگہ بند نہیں رہ سکتی ہوں۔ مجھے لگتا تھا کہ بگ باس جیسا شو میرے لیے نہیں ہے۔

نیہا مردا کے مطابق وہ ٹیم کے ساتھ بایو بلبل میں شوٹ کررہی ہے اور وہ وہاں سے کہیں باہر نہیں جاسکتے۔ اس طرح سے یہ انکے لیے بگ باس کے گھر جیسا ہی ہے۔

اور شو کے جیتنے کی تیاری بھی اس سے ہو جارہی ہے۔ بتادیں کہ بگ باس 15 کے لیے نیہا مردا کے ساتھ دیویانکا ترپاٹھی ، وویک دہایا ، انیتا ہسنندانی ، انکیتا لوکھنڈے کو رابطہ کیا گیا ہے۔ اس شو میں 10 سیلیبریٹی جوڑے اور 5 کامنرز ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Neha Marda (@nehamarda)

 

نیہا مردا کی پیدائش 23 ستمبر 1985کو کولکتہ میں ایک مارواڑی خاندان میں ہوئی۔ لیکن وہ راجستھان میں رہتی ہے۔ انہوں نے 21 سال کی عمر میں 10 فروری 2012 کو کولکتہ میں ایوشمان اگروال سے شادی کی تھی۔ جو کہ پٹنہ میں مقیم کاروباری ہیں۔

کم ہی لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ نیہا مردا ایک تربیت یافتہ ڈانسر ہے۔ نیہا ڈانس شو کبوم میں دیکھائی دی۔ اتنا ہی نہیں نیہا نے 11 ، 17 اور 19 سال کی عمر میں تین بار بوگی ووگی جیتا ہے۔

انہوں نے اب تک کئی شوز اور ریالٹی شوز میں نظر آچکی ہے جن میں ساتھ رہے گا آل ویز، گھر ایک سپنا، ممتا، شش پھر کوئی ہے، بالیکا ودھو، ایک تھی راجکماری، جو عشق کی مرضی وہ رب کی مرضی، اسٹار یا راک اسٹار، دیوں کے دیو مہا دیو، ڈولی ارمانوں کی، جھلک دیکھلاجا 8، پیا البیلا، اور لال عشق شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like