Type to search

ٹی وی اور فلم

بالیکا ودھو کی اداکارہ نیہا مردا

نیہا مردا

ٹی وی ڈسک،6ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کلرس ٹی وی نشر ہوئے بالیکا ودھو سیریل ٹی وی دینا کا مشہور سیریل ہے جس میں اویکا گور لیڈ رول میں تھی، وہیں اس سیریل میں انکے ساتھ نیہا مردا نے بھی بہو کا رول نبھایا تھا۔

ٹی وی شو بالیکا ودھو میں بہو کا رول نبھا کر نیہا مردا کو خوب مقبولیت ملی۔ نیہا اپنے گلیمرس لک سے سبھی کو دیوانہ بنا رہا ہے۔

ٹی وی اداکارہ نیہا مردا ان دنوں اپنے نئے سیریل کو لیکر بحث میں ہے۔ نیہا جلد کیوں رشتے میں کٹی بٹی میں نظر آنے والی ہے۔ اداکارہ کے اس نئے شو کے پرمو سامنے آچکے ہیں جنہیں ناظرین کا خوب پیار مل رہا ہے۔ سیریل کی کہانی والدین کے علیحدگی پر مبنی ہے۔ اس میں نیہا 2 بچوں کی ماں کا رول نبھا رہی ہے۔

نیہا مردا کی پیدائش 23 ستمبر 1985کو کولکتہ میں ایک مارواڑی خاندان میں ہوئی۔ لیکن وہ راجستھان میں رہتی ہے۔ انہوں نے 21 سال کی عمر میں 10 فروری 2012 کو کولکتہ میں ایوشمان اگروال سے شادی کی تھی۔ جو کہ پٹنہ میں مقیم کاروباری ہیں۔

کم ہی لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ نیہا مردا ایک تربیت یافتہ ڈانسر ہے۔ نیہا ڈانس شو کبوم میں دیکھائی دی۔ اتنا ہی نہیں نیہا نے 11 ، 17 اور 19 سال کی عمر میں تین بار بوگی ووگی جیتا ہے۔

نیہا نے 2018 میں پٹنہ میں اکیڈمی قائم کی ہے۔ جس کا نام رائل اوپیرا ہاؤس اکیڈمی (روہا) ہے۔ اس اکیڈمی میں ڈانس، اداکاری اور گانا سیکھایا جاتا ہے۔

نیہا مردا ٹیلی ویژن کی مقبول اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنے اداکاری کیریئر کا آغاز سال 2005 میں ساتھ رہے گا آل ویز اور گھر ایک سپنا، سے ہی تھا۔

حالانکہ نیہا کو ٹی وی سیریل ڈولی ارمانوں کی سے مقبولیت ملی، شو میں نیہا کے نبھائے ارمی کا کردار ناظرین کو خوب پسند آیا تھا۔

انکی ڈیبیو فلم سال 2008 میں آئی فلم قسمت کنکشن ہے، جس میں شاہد کپور اور ودیا بالن لیڈ رول میں تھے۔

ویسے نیہا کو چھوٹے پردے کی مقبول بہو کہنا غلط نہیں ہوگا۔ انہیں ٹی وی شو بالیکا ودھو میں بہو کا رول نبھا کر خوب مقبولیت ملی۔

نیہا کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ انکی بولڈ اور حیرت انگیز فوٹو سے بھرا پڑا ہے۔ انکے فوٹوز دیکھنے کے بعد یقین کرنا مشکل ہے کہ انہوں نے ہی کبھی ٹپیکل بہو کے رول چھوٹے پردے پر نبھائے تھے۔

اداکارہ نیہا کے انسٹاگرام پر 196 ہزار سے بھی زیادہ فالوورز ہیں۔ نیہا اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ فیشن ٹیپس اور اسٹائلش لک شیئر کرنا پسند کرتی ہے۔

نیہا نے بعد میں ٹی وی شو بالیکا ودھو میں گہنا کا رول ادا کیا تھا۔ نیہا کو سال 2014 میں زی رشتے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

انہوں نے اب تک کئی شوز اور ریالٹی شوز میں نظر آچکی ہے جن میں ساتھ رہے گا آل ویز، گھر ایک سپنا، ممتا، شش پھر کوئی ہے، بالیکا ودھو، ایک تھی راجکماری، جو عشق کی مرضی وہ رب کی مرضی، اسٹار یا راک اسٹار، دیوں کے دیو مہا دیو، ڈولی ارمانوں کی، جھلک دیکھلاجا 8، پیا البیلا، اور لال عشق شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like