Type to search

ٹی وی اور فلم

اب ایسی دیکھتی ہے بجرنگی بھائی جان کی منی، ہرشالی ملہوترا

ہرشالی

فلمی ڈسک،17نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2015 میں کبیر خان کی فلم بجرنگی بھائجان ریلیز ہوئی تھی۔ جو سپر ہٹ رہی۔ آپ کو سلمان خان کی سپر ہٹ فلم بجرنگی بھائجان میں منی کا رول نبھانے والی چھوٹی بچی یاد ہے؟

بجرنگی بھائجان فلم کی چھوٹی بچی کا نام ہرشالی ملہوترا ہے اور اب وہ کافی بڑی ہوگئی ہے۔ ہرشالی نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ حالیہ تصویریں شیئر کی ہے جو راتوں رات انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے لوگ تعجب کررہے ہیں کہ منی اتنی بڑی ہوگئی ہے۔

ہرشالی ملہوترا کی پیدائش 2008 میں ہوئی۔ فلم بجرنگی بھائجان کی ریلیز کے وقت انکی عمر صرف 7 سال تھی۔ اب ہرشالی 12 سال کی ہوگئی ہے۔ اس فلم میں انہوں نے پاکستانی مسلم لڑکی شاہدہ کا رول نبھایا انہیں فلم میں منی نام سے پکارا گیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویریں شیئر کی ہے۔

بتادیں کہ فلم بجرنگی بھائجان میں اس کردار کو نبھانے کے لیے 5ہزار بچیوں کا آڈیشن لیا گیا تھا جس میں ہرشالی منتخب ہوئی۔
ہرشالی ملہوترا انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ انہوں نے دیوالی کے موقع پر اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے فینس کو مبارکباد دی ہے۔ فینس نے بھی ہرشالی کی تصویروں پر خوب کمنٹس کیے ہیں۔

ہرشالی ملہوترا نے حال ہی میں دیوالی کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں وہ کافی بڑی نظر آ رہی ہیں۔ ان تصاویر میں ہرشالی نے لال رنگ کا سوٹ پہنی ہوئی ہے۔

سلمان کے ساتھ کام کرنے کے بعد ہرشالی نے زی ٹی وی کے سیریل قبول ہے، لوٹ آو تشا، ساودھان انڈیا، سب سے بڑا کلاکار، میں بھی کام کیا ہے۔

ہرشالی ملہوترا نے کئی پرنٹ اشتہار اور ٹی وی کمرشل کے برانڈس کے لیے کام کیا جن میں فیئر اینڈ لولی، پیئرس، ایچ ڈی ایف سی بینک، ہارلکس، اور کئی برانڈ شامل ہے۔

ہرشالی ملہوترا کو سال 2015 میں فلم بجرنگی بھائجان کے لیے بگ اسٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈ، اسٹارڈسٹ ایوارڈ، اسکرین ایوارڈ، اسٹار گلڈ ایوارڈ کا موسٹ انٹرٹیننگ چائلڈ آرٹسٹ ایواڈ ملا۔