Type to search

اسپورٹس

پہلوان بجرنگ پنیا کو ملے گا ‘کھیل رتن ‘

نئی دہلی، 17 اگست (ایجنسی) ٹوکیو اولمپک کے لئے ہندستان کی سب سے بڑی تمغہ امید پہلوان بجرنگ پنیا کو ملک کے سب سے باوقار کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا جائے گا۔

بھارتی پہلوان بجرنگ پنیا کو رواں سال راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔  یہ ایوارڈ کھیلوں کے میدان میں دیا جانے والا ہندوستان کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ پچیس سالہ پنیا کو ریسلنگ کے میدان میں مستقل طور پر عمدہ کارکردگی کی وجہ سے یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔

قومی کھیل ایوارڈ کے لئے قائم 12 رکنی سلیکشن پینل نے کھیل رتن کے لئے بجرنگ کو منتخب کیا جو آئندہ عالمی چمپئن شپ کے لئے اس وقت جارجیا میں تیاری کر رہے ہیں۔

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) نے اس معزز ایوارڈ کے لئے بجرنگ پنیا کے ساتھ خواتین پہلوان ونیش ٖپھوگاٹ کے نام کی سفارش کی۔

 بجرنگ نے اس ایوارڈ کے لئے منتخب کئے جانے پر یو این آئی کے ساتھ اپنی رائے میں کہاکہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے کھیل رتن کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

Tags: