Type to search

آٹو موبائل

نئی بجاج ڈومینار اب پہلے سے ہوگی کافی سستی

آٹو ڈسک،17جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بجاج آٹو آنے والے وقت میں اپنی زبردست بائیک بجاج ڈومینار 400 کا نیا ماڈل لانچ کرنے والی ہے۔ یہ بائیک ڈومینار 400 کا منی ورژن ہوگی اور ساتھ ہی اسکی قیمت بھی 400 سی سی ماڈل سے کافی کم ہوگی۔ بجاج کی اس نئی دومینار 250سی سی کی ٹیسٹنگ کے دوران کی تصویریں بھی سامنے آرہی ہے۔ آٹوکار انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ڈومینار کے اس نئے ماڈل کے ٹائر 400سی سی ماڈل سے کافی پتلے ہیں۔ اسکا فرنٹ ڈسک ڈائیا میٹر بھی 320ایم ایم والے ڈومینار 400 سے کافی چھوٹا ہے۔

ڈومینار جیسا لک

حالانکہ اس بات کی تصدیق ابھی نہیں کی جاسکتی ہے کہ ماڈل ڈومینار کا ہی چھوٹی شکل ہوگی۔ لیکن میڈیا رپوٹرس میں ڈومینار 250سی سی بائیک بتایا جارہا ہے۔ ایسا کہنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ٹیسٹنگ کے دوران اسپاٹ کی گئی اس بائیک کے باڈی ڈومینار کے جیسے ہی نظر آرہے ہیں۔ بائیک کے ایلوی وہیلس کا ڈیزائن ضرور ڈومینار سے الگ ہے اور اس میں ڈائمنڈ کٹ فینش ایلوی نہیں دیئے گئے ہیں۔

جب یہ بائیک لانچ ہوگی، تو یقینن یہ گراہکوں کو اپنی طرف راغب کرئے گی۔ کیونکہ قیمت کے معاملے میں ڈومینار 400 سے کم ہوگی۔

امید کی جارہی ہے کہ بجاج اس نئی بائیک کی قیمت 1.5 سے 1.6 لاکھ روپے کے درمیان میں رکھ سکتا ہے۔

Tags: