Type to search

آٹو موبائل

ہندوستان میں بجاج پلسر 125 اسپلٹ سیٹ ویرینٹ لانچ

bajaj-pulsar-125-split-seat-variant-launch

آٹو ڈسک،19جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کی وجہ سے آٹو مارکٹ پر بھی کافی اثر پڑا- لیکن ان لاک کے بعد آہستہ آہستہ آٹو مارکٹ میں سرگرمیاں تیز ہونے لگی ہے- اور آٹو کمپنیاں اپنے پراڈکٹس لانچ کررہے ہیں- اور ایسے میں موٹر سائیکل کمپنی بجاج آٹو نے اپنی نئی بجاج پلسر 125 اسپلٹ کو لانچ کیا ہے-

بجاج آٹو نے ہندوستان میں اپنی انٹری لیول پلسر 125 موٹر سائیکل کا اسپلٹ سیٹ ویرینٹ لانچ کردیا ہے- جسکی دہلی میں ایکس شوروم قیمت 79،091 روپے رکھی گئی ہے- اس بائیک کے ساتھ عام طور پر اگلے وہیل میں ڈسک بریک دیا گیا ہے اور یہ بائیک جہاں سنگل سیٹ ڈسک بریک پلسر سے 3597 روپے مہنگی ہے، وہیں سنگل سیٹ ڈرم بریک ویرینٹ کے مقابلے میں نیا ماڈل 8،096 روپے مہنگا ہے۔ بائیک کے ساتھ الگ سے کچھ فیچرس مہیا کرائے گئے ہیں جن میں سپورٹی بیلی پین اور اسپلٹ گریب ریلس دیئے گئے ہیں جو عام ماڈل میں پہلے دی گئی سنگل یونٹ سے الگ ہے- نئی بجاج پلسر 125 اسپلٹ سیٹ ویرینٹ میٹ بلیک کے ساتھ گرین، بلیک سلور اور بلیک ریڈ کلر آپشن میں پیش کی گئی ہے-

لانچ پر بات کرتے ہوئے بجاج آٹو کے صدر سارنگ کناڈے نے کہا کہ ہم پلسر 125 کا نیا ویرینٹ لانچ کرتے ہوئے کافی پرجوش محسوس کررہے ہیں- پلسر 125 پچھلے سال اگسٹ میں لانچ کی گئی ہے اور پچھلے 6 مہینے میں یہ ایک لاکھ یونٹ سے ذیادہ فروخت کے ساتھ سب سے ذیادہ فروخت ہونے والی پلسر بن گئی ہے- نئی پلسر 125 اسپلٹ سیٹ پریمیم کمیوٹر سیگمنٹ کے گراہکوں کو متوجہ کرئے گی جو کم قیمت میں سپورٹی موٹرسائیکل خریدنا چاہتے ہیں-

بجاج آٹو نے بائیک کے اگلے حصے میں ٹیلی اسکوپی فوکرس اور پچھلے حصے میں ٹیون گیس شاک ابزروبس لگائے گئے ہیں- بائیک کے اگلے حصے میں ڈسک بریک اور پچھلے وہیل میں ڈرم بریک مہیا کرایا گیا ہے- نئی پلسر 125 ڈسپلے سیٹ کے ساتھ پہلے جیسا 125 سی سی بی ایس 6  اسٹینڈرڈ ڈی ٹی ایس- آئی انجن دیا گیا ہے جو 8500 آر پی ایم پر 11.6 بی ایچ پی پاور اور 6500 آر پی ایم پر 10.8 این ایم پیک ٹرک جنریٹ کرتا ہے- بائیک کے انجن کو 5 اسپیڈ گیئر باکس سے لیس کیا گیا ہے- اس بائیک کا وزن 142 کلوگرام ہے- جو اسے اپنے کلاس کی سب سے بھاری موٹرسائیکل بناتا ہے-

اسکی بناوٹ کی بات کریں تو بی ایس 6 پلسر 125 اسپلٹ سیٹ کے ساتھ بولف آئی ہیڈ لیمپ کلسٹر کے ساتھ ٹیون پائلٹ ہیڈ لیمپ اور انفینیٹی ٹیون – اسٹرپ ٹیل لیمپ دیئے گئے ہیں- بائیک کے ٹینک اور پچھلے کال پر سیگنیچر 3ڈی لوگو، کلپ- اآن ہینڈل بارس اور کلر کے حساب سے بلیک آئیل وہیلز پر میچنگ نیون ہائی لائٹس دیئے گئے ہیں-

Tags:

You Might also Like