Type to search

آٹو موبائل

بجاز ڈومینر 250 جلد ہوگی لانچ

آٹو ڈسک،9مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بجاج آٹو چھوٹی ڈومینر بائیک لا رہی ہے، اسے بجاج ڈومینر 250 نام سے لانچ کیا جائے گا۔ یہ ڈومینر برانڈ کے تحت بجاج کی دوسری بائیک ہوگی۔ کمپنی نے ایک ٹیزر ویڈیو جاری کرکے ڈومینر کی لانچینگ کی معلومات دی ہے ، 13 سکنڈ کے اس ویڈیو میں ڈی250 نام دیکھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ بائیک جلد لانچ ہوگی۔

بجاج ڈومینر 250میں نیا انجن ملے گا۔ دراصل بجاج آٹو کے پاس ابھی 250سی سی کا انجن نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ چھوٹی ڈومینر میں نیا انجن دیا جائے گا۔ جو کے ٹی ایم 250 ڈیوک میں دیئے گئے 248.8 سی سی سنگل سلنڈر انجن پر مبنی ہوگا۔ کے ٹی ایم میں یہ انجن قریب 30 بی ایچ پی کا پاور اور 24 این ایم پیک ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ ڈومینر 250 میں اس انجن کو کم پاور کے ساتھ دیئے جانے کی امید ہے۔ انجن 6 اسپیڈ گیئر باکس سے لیس ہوگا۔
بجاج ڈومینر 400 کی قیمت 1.90 لاکھ روپے ہے۔

ڈومینر 250 کی قیمت قریب 1.45 لاکھ روپے رہنے کی امید ہے۔ مارکیٹ میں اسکی ٹکر یاماہا ایف زیڈ 25 ، کے ٹی ایم 250 ڈیوک اور رائل اینفیلڈ تھنڈر برڈ 350 ایکس جیسی بائیکس سے ہوگا۔

Tags:

You Might also Like