Type to search

آٹو موبائل

بجاج ایونجر اسٹریٹ 160 بیس لانچ

bajaj-avenger-street

آٹو ڈسک،5اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بجاج آٹو کی ایونجر سیریز ہندوستان میں کافی مقبول ہے۔ کمپنی ایونجر اسٹریٹ 160 کو بی ایس 6 انج کے ساتھ لانچ کردیا ہے۔ دراصل ہندوستان میں اب بی ایس 4 گاڑیوں کی فروخت بند ہورہی ہے۔ اس لیے کمپنیاں اب جلدی سے جلدی بی ایس 6 گاڑیوں کو لانچ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

بات انجن کی کریں تو 2020 بجاج ایونجر اسٹریٹ 160 بی ایس 6 بائیک میں 160 سی سی سنگل سلنڈر ، ایئر ۔کولڈ انجن لگا ہے جوکہ فیول انجیکشن ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ انجن 14.8بی ایچ پی پاور اور 13.7 این ایم کا ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ اس انجن میں بی ایس 4 کے مقابلے پاور کے برابر ہے لیکن اس میں ٹرک تھوڑا ذیادہ ملتا ہے۔ یہ انجن 5 اسپیڈ گیئر باکس سے لیس ہے۔

ایونجر اسٹریٹ 160 میں نئے بی ایس 6 انجن کے علاوہ کئی بڑے بدلاؤ نہیں کیے ہیں۔ بات قیمت کی کریں تو بجاج ایونجر اسٹریٹ 160 بی ایس کی قیمت 93677 روپے ہے۔ اور یہ اپنے بی ایس 4 ماڈل کے مقابلے میں 12000 روپے مہنگی ہے۔ اس بائیک میں ٹیلی سکوپک فرنٹ فورکس اور ڈوئل شاک ابسوربرس دیئے گئے ہیں۔ جبکہ بہتر بریکینگ کے لیے بائیک کے فرنٹ میں ڈسک بریکس اور ریئر میں ڈرم یونٹس دی ہے۔ اسکے علاوہ اس میں سنگل چینل اے بی ایس دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like