Type to search

ٹی وی اور فلم

ویب سیریز باہوبلی ۔ بیفور دی بیگنینگ میں مرنال ٹھاکر کی جگہ لیں گی ومیقہ گبی

اداکارہ ومیقہ گبی

فلمی ڈسک،26 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پربھاس کی مشہور فلم باہوبلی کے پریکوئل میں تیلگو و ہندی فلموں کی اداکارہ ومیقہ گبی نظر آنے والی ہے۔

 باہوبلی ۔ بیفور دی بیگنینگ پہلے اداکارہ مرنال ٹھاکر مہارانی شیوگامی کا کردار نبھانے والی تھی لیکن اب خبریں ہیں کہ انہیں باہر کا راستہ دیکھایا گیا ہے۔ مرنال ٹھاکر کی جگہ اب اس سیریز میں پنجابی اداکارہ ومیقہ گبی نظر آئیں گی۔

گذشتہ سال ایسی خبریں سامنے آئی تھی کہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی یہ بگ بجٹ سیریز ہولڈ پر چلی گئی ہے اور میکرس اسکو لیکر دوبارہ غور کررہے ہیں۔ اسکے بعد تو فینس کا دل ہی ٹوٹ گیا تھا۔

اگر تازہ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو باہوبلی ۔بیفور دی بیگنینگ کے میکرس نے اپنے پروجیکٹ کی دوبارہ پلاننگ شروع کردی ہے۔ اور وہ اسے نئی اسٹار کاسٹ کے ساتھ بنائیں گے۔

ڈائریکٹر ایس ایس راجا مولی کی فلم سیریز باہوبلی کی کامیابی دیکھنے کے بعد میکرس نے اسکے پریکوئل کے لیے کمر کس لی تھی۔ باہوبلی سیریز نے باکس آفس پر زبردست پرفارمینس دیکھایا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیٹ فلکس انڈیا کے بگ بجٹ پروجیکٹ باہوبلی۔ بیفور دی بیگنینگ کی دوبارہ پلاننگ شروع ہوگئی ہے۔

ومقیہ گبی ایک ادارہ ہے جو پنجابی ، ہندی ، ملیالم، تامل اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہے- انہوں نے سال 2007 میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی ہٹ فلم جب وی میٹ سے بالی ووڈ فلموں میں ڈیبیو کیا تھا- وہ ایک تربیت یافتہ کتھک ڈانسر ہے۔

اداکارہ ومیقہ گبی کی پیدائش 29 ستمبر 1993 میں چندی گڑھ کے ایک پنجابی گھرانے میں ہوئی- انکے والد کا نام گوردھن گبی اور والدہ کا نام راج کماری ہے- اور انکے بھائی کا نام ہاردیک پورن گبی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wamiqa Gabbi (@wamiqagabbi)

 

انہوں نے چندی گڑھ کے سینٹ زیویئرس اسکول سے اسکولی پڑھائی کی اور چندی گڑھ کے ڈی اے وی کالج سے گریجویشن کیا-
ومقیہ 8 سال کی عمر میں پنجابی ٹی وی سیریل سودے دلان دی میں کام کیا،

اداکارہ ومیقہ گبی کو پنجابی فلموں میں بڑا بریک امریندر گل اور ہنی سنگھ کی فلم تو میرا 22 میں تیرا 22 سے ملا-

سال 2007 میں فلم جب وی میٹ میں انہوں نے گیت اور روپ کی کزن کا کردار نبھایا، سال 2009 میں لو آج کل، سال 2011 میں فلم موسم میں لالہ درگا داس کی بیٹی کا رول نبھایا، تو سال 2012 میں بٹو باس میں لیڈ اداکارہ کی بہن کا کردار نبھایا-

اداکارہ ومیقہ گبی نے سال 2013 میں فلم سکسٹین میں تنیشا کے کردار میں دیکھی ، تو پنجابی فلم تو میرا 22 میں تیرا 22 میں نکی کا کردار ادا کیا-

سال 2014 میں پنجابی فلم عشق برندے، عشق حاظر ہے، اور تیلگو فلم بھلے منچی روجو، اور سال 2016 میں تامل فلم مالائی نیراتھُو مایاکم، اور سال 2017 میں ملیالم فلم گودھا میں نظر آئی- اسکے علاوہ اور کئی ملیالم اور پنجابی فلموں میں کام کیا-