Type to search

بین الاقوامی

بحرن کے وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا 84 سال کی عمر میں انتقال

بحرین،11نومبر(ذرائع) بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ وہ 84 سال کے تھے۔ رائل کورٹ آف بحرین نے وزیر اعظم کے انتقال کا اعلان کیا ہے۔ بحرین کی اسٹیٹ نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ کے میو کلینک ہاسپٹل میں چہارشنبہ کی صبح شیخ خلیفہ کا انتقال ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ خلیفہ کو واپس لائے جانے کے بعد آخری رسومات پورے کیے جائیں گے۔ اس دوران کافی کم تعداد میں لوگوں شریک ہونگے۔ کچھ خاص رشتہ دار ہی شامل ہونگے۔

شیخ خلیفہ کی پیدائش 24 نومبر 1935 کو ہوئی تھی۔ وہ بحرین کے شاہی خاندان سے تھے۔ بتادیں کہ ان کے والد سلمان بن حمد آل خلیفہ اور والدہ موزہ بنت حمد آل خلیفہ تھی۔ انہوں نے 1970 کے بعد سے بحرین کے وزیراعظم کی حیثیت سے کام کیا۔

اگسٹ 15 سال 1971 کو بحرین کی آزادی سے ایک سال پہلے شیخ خلیفہ نے اقتدار سنبھالا تھا۔ وہ دنیا میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ وقت تک وزیراعظم عہدے پر فائز رہے۔

بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ملک بھر میں ایک ہفتہ سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے دوران سرکاری پرچم سرنگوں کیے جائیں گے نیز کل جمعرات سے تمام سرکاری محکموں میں تین دن تعطیل ہوگی۔