Type to search

ٹی وی اور فلم

بادشاہ کا نیا گانا جگنو ریلیز، اکانکشا شرما کا زبردست جلوہ

بادشاہ کا گانا جگنو

فلمی ڈسک، 27 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈی جے والے بابو گانے سے مشہور ریپر سنگر بادشاہ کا نیا گانا جگنو ریلیز ہوگیا- اس میوزک ویڈیو میں آکانکشا شرما بھی نظر آرہی ہے-

بالی ووڈ سنگر بادشاہ کے گانے ان دنوں ہر جگہ دھوم مچا رہے ہیں- بادشاہ کا کوئی بھی گانا لوگوں کو ڈانس کرنے پر مجبور کردیتا ہے-

اب بادشاہ کا ایک نیا گانا جگنو سامنے آیا ہے- بادشاہ کے اس گانے نے آتے ہی ریکارڈ توڑنے شروع کردیئے ہیں-
اس گانے کو نکھیتا گاندھی نے بھی اپنی آواز دی ہے- وہیں اداکارہ اکانکشا شرما بھی میوزک ویڈیو میں دیکھائی دے رہی ہے-

گانے کے لیرکس بادشاہ نے ہی لکھے ہیں اور کمپوزیشن بھی بادشاہ کا ہے- گانے کا میوزک ہیتن نے دیا ہے-

اکتوبر 26 کو ریلیز ہوئے اس گانے پر لاکھوں کی تعداد میں ویوز مل چکے ہیں- بادشاہ اس گانے میں ہمیشہ کی طرح زبردست ریپ کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں-

بادشاہ کا نیا گانا جگنو یوٹیوب پر ہنگامہ برپا کررہا ہے- انہوں نے گانے کے ٹیزر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے-
گانا آوٹ ہوتے ہی فینس اس پر اپنے ردعمل دے رہے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BADSHAH (@badboyshah)

بادشاہ نے اکانکشا شرما کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا- تیرے پیار میں چمکوں جیسی “جگنو” @اکانکشا شرما – دی جگنو گرل –

بتادیں کہ ریپر سنگر بادشاہ کی پیدائش 19 نومبر 1985 کو دہلی میں ہوئی- انکے والد اور والدہ پنجاب سے ہیں- انہوں نے جیسمین سے شادی کی- انکی ایک بیٹی جیسمی گریس ہے-

سال 2006 میں یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ ہپ ہپ گروپ مافیا منڈیر سے کیریئر شروع کیا تھا-

سال 2012 میں ہنی سنگھ سے الگ ہوکر ہریانوی گانا کر گئی چھول، گانا ریلیز کیا گیا-

 

بتادیں کہ اکانکشا شرما کی پیدائش 14 اپریل 1997 کو ہریانہ میں ہوئی۔
انکی پڑھائی ہریانہ کے بال بھارتی اسکول سے ہوئی۔

اکانشا ایک ہندوستانی اداکارہ ، ماڈل اور ڈانسر ہیں اور کنڑ فلم انڈسٹری میں کام کرتی ہے۔
انہوں نے کنڑ فل تریوکرما سے ڈیبیو کیا جس میں وہ وکرم روی چنررن کے نظر آئی۔

Tags:

You Might also Like