Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم کوٹ میں بادل راجپوت منفی کردار میں نظر آئیں گے

فلمی ڈسک،3 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار بادل راجپوت فلم کوٹ میں منفی کردار میں نظر آئیں گے۔ ویوان شاہ اور سنجے مشرا کی فلم بہار کے پس منظر میں بنی ایک دلت لڑکے کے ارد گرد گھومتی ہے ، جسے کوٹ پہننے کا شوق ہے اور وہ اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے کافی مشقت کرتا ہے-

یہ فلم ایک سماجی ڈرامہ ہے جس کا پوسٹر آؤٹ ہو چکا ہے۔ اس پوسٹر میں ویوان شاہ کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ اس فلم میں سونل جھا ان ان کی ماں اور سنجے مشرا ان کے والد کے کردار کردار میں نظر آئیں گے۔ ویوان شاہ کے والد نصیر الدین شاہ فلم کی کہانی اپنی آواز میں بیان کریں گے۔

فلم کوٹ میں بادل راجپوت منفی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’یہ کردار میرے لئے خاص ہے کیونکہ ایک ولن کا کردار ادا کرنا لوگوں کی نظر میں ایک بری شبیہ چھوڑنے جیسا ہوتا ہے۔ اگرچہ مجھے اسی لیے یہ کردار اچھا بھی لگتا ہے کیونکہ سماج کو ایک میسج دینا اور آگاہ رکھنا ان منفی کرداروں کا کام ہوتا ہے۔  ویوان شاہ اور سنجے مشرا جی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت ہی شاندار رہا اور ان عظیم فنکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا‘‘۔

Tags: