Type to search

ٹی وی اور فلم

بارش 2: آشا نیگی اور شرمن جوشی کے کیسنگ سین کو لیکر پریا بنرجی نے کیا مزیدار خلاصہ

فلمی ڈسک،20مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حال ہی میں ریلیز ہوئی الٹ بالاجی کی نئی ویب سیریز بارش 2 نے ایک کیسنگ سین کی وجہ سے خوب سرخیاں بٹوری تھی۔ ایکتا کپور کے بینر تلے اس سیریز میں شرمن جوشی اور اَشا نیگی لیڈ رول میں ہے اور ان دونوں ہی فنکاروں پر فلمائے گئے ایک کیسنگ سین کا دھیان اپنی طرف کھینچا ہے۔ خبریں آئی کہ اس سین کو شوٹ کرنے سے پہلے آشا نیگی کافی نروس تھی اور ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے خلاصہ بھی کیا کہ ایسا اس وجہ سے ہوا کیونکہ وہ پہلی بار پردے پر ایسا سین شوٹ کررہی تھی۔ اب اس معاملے میں آشا نیگی کی کو۔ اسٹار رہ چکی اداکارہ پریا بنرجی نے بھی مزیدار واقعہ بتایا ہے۔ پریا بنرجی نے بارش 2 میں آشا نیگی کی بھابی کا رول ادا کیا ہے۔

اسپاٹ بوائے کے ساتھ ہوئی بات چیت میں پریا بنرجی نے خلاصہ کیا ہے کہ کیسنگ سین کی شوٹنگ والے دن آشا نیگی نے انہیں سیٹ پر ہی آنے سے منع کردیا تھا۔ پریا بنرجی نے کہا کہ ، مجھے پتہ ہے کہ اس سین نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچا ہے۔ یہ لوگ کھار کے پاس اس سیکوئینس کی شوٹنگ کررہے تھے۔ جوکہ میرے گھر کے پاس ہی ہے۔ جب شوٹنگ میں میرا کوئی کام نہیں ہوتا تھا، تو میں مستی کرنے کے لیے بھی سیٹ پر چلی جاتی تھی۔ اس دن بھی میں نے آشا نیگی کو کال کیا تھا اور اسے کہا تھا کہ میں آرہی ہوں اور جیسے ہی وہ شوٹ ختم کرلیں گے، ہم مستی کرنے کے لیے کہیں باہر جائیں گے اور ساتھ مل کر ڈنر بھی کریں گے۔

پریا بنرجی نے آگے بتایا کہ وہ (آشا) کافی ٹینشن میں تھی اور اس نے مجھ سے کہا کہ نہیں نہیں تم سیٹ پر مت آنا، میں اسکے رسپانس سے کافی چونگ گئی کیونکہ وہ کبھی بھی اتنی پریشان نہیں ہوتی تھی۔ اور پھر اس نے مجھ سے کہا کہ دراصل آج میرا پہلا کیسنگ سین ہے اور میں نہیں چاہتی ہوں کہ کوئی بھی مجھے اس وقت دیکھیں اور بس یہ سننے کے بعد مجھے بہت ہنسی آئی۔ اس نے مجھے اانے سے منع کردیا اور میں نہیں گئی کیونکہ وہ بہت ذیادہ نروس تھی اور بعد میں وہ نارمل ہوگئی۔ لیکن ہاں وہ اپنے پہلے کیسنگ سین کے لیے بہت ہی ذیادہ نروس تھی۔

Tags:

You Might also Like