Type to search

ٹی وی اور فلم

باہوبلی کے کٹپا کی بیٹی دیویا ستیہ راج خوبصورتی میں اداکاراؤں کو دیتی ہے ٹکر

دیویا ستیہ راج

فلمی ڈسک، 18 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) باہوبلی کے کٹپا ہر کسی کو یاد ہوگا۔ سینما کی دنیا میں ایسی کئی فلمیں ہیں جنہیں ناظرین بھول نہیں پاتے، ایسی فلمیں وقت کے ساتھ بہت لمبا سفر طے کرتی ہے-

اسی فہرست میں ایک نام شامل ہے باہوبلی، پربھاس اسٹارر فلم باہوبلی کی کہانی سے لیکر اسکے ہر کردار کو لوگوں نے پسند کیا-

کٹپا نے باہوبلی کو کیوں مارا؟ یہ ایک ایسا سوال تھا، جسکا جواب تو لوگ واقعی میں جاننا چاہتے ہی تھے۔

یہ بھی جاننا چاہتے تھے کہ کٹپا کا رول کرنے والا یہ شاندار ایکٹر کون ہے؟ آج جانتے ہیں کٹپا یعنی ستیہ راج اور انکی بیٹی کے بارے میں چند باتیں۔

ستیہ راج کی پیدائش کوئمبتور میں 3 اکتوبر 1954 کو ہوئی۔ انکا اصلی نام رنگاراج سوببیا ہے۔ حالانکہ وہ اپنے پروفیشنل نام ستیہ راج کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ وہ ایک اداکار، پروڈیوسر ، ہدایتکار ہے۔

فلم باہوبلی کو کامیاب بنانے میں کٹپا کا بہت بڑا تعاون تھا، آج ہم آپ کو فلم میں کٹپا کا کردار نبھانے والے اداکار ستیہ راج کی فیمیلی کے بارے میں بتائیں گے-

لمبے وقت سے فلم انڈسٹری میں سرگرم رہے ستیہ راج نے کٹپا بن کر راتوں رات اپنی زندگی بدل دی اور پوری دنیا میں مشہور ہوگئے-

ستیہ راج نے اپنی اداکاری کی شروعات سال 1978 کی فلم کوڈوگل التھا کولنگل سے کی تھی-

انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم چنئی ایکسپرس میں بھی کام کیا تھا، خیر ستیہ راج کی پروفیشنل لائف آپکو پھر بتائیں گے، آج ہم آپ کو کٹپا کی بیٹی سے ملائیں گے، جنکا حسن فلمی اداکاراؤں کو بھی پچھے چھوڑتا ہے-

کٹپا عرف ستیہ راج کی بیٹی کا نام دیویا ستیہ راج ہے اور وہ اصل زندگی میں ہیرو ہے-دیویا فلمی دنیا سے دور ہوکر سماجی کام سے لوگوں کی مدد کرتی ہے-

دیویا ستیہ راج اپنے نیک کاموں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے، صحت سے متعلق آگاہی کے شعبے میں کام کرنے کے لیے انہیں کئی بڑے ایوارڈس سے بھی نوازا جاچکا ہے-

بتادیں کہ دیویا پیشے سے نیوٹریشنسٹ ہے اور وہ ایک این جی او بھی چلاتی ہے جسکے ذریعہ وہ غریب اور مجبور لوگوں کی مدد کرتی ہے، یہی نہیں دیویا صحت کے مسائل کو نظر میں رکھ کر پی ایم مودی کو بھی خطل لکھ چکی ہے-

دیویا ایکٹر ستیہ راج اور مہیشوری کی بیٹی ہیں۔ دیویا کا بھائی اداکار سبی ستیہ راج ہے اور وہ ایک تامل ایکٹر ہے-
یہی نہیں کٹپا کی ڈالی سوشل میڈیا پر بھی خوب ایکٹیو رہتی ہے- اور اپنی گلیمرس تصویریں بھی شیئر کرتی ہے- انکا حسن اور انکا اسٹائل فلمی حسیناؤں کو بھی فیل کرتا ہے- انسٹاگرام پر انہیں 92 ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں-

Tags:

You Might also Like