Type to search

اسپورٹس

ایچ سی اے پر لگے بد عنوانی کے الزام پر اظہر الدین نے کہا، پہلے ٹی 20 مقابلے کے بعد جواب دیں گے

Azharuddin coach Indian team

اسپورٹس ڈسک،30 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایچ سی اے صدر محمد اظہر الدین نے جمعرات کو کہا کہ وہ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چھ ڈسمبر کو پہلے ٹی 20 میچ کی میزبانی کے بعد حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن پر لگے بدعنوانی کے الزامات کا جواب دیں گے۔
ہندوستان بلے باز امباتی رائیڈو نے حال ہی میں ایچ سی اے پر بدعنوانی کے الزامات لگاتے ہوئے اظہر الدین سے درخواست کی کہ وہ ’چھٹے ہوئے برے لوگوں سے دور رہے‘ اور ایسوسی ایشن کو پاک صاف کریں۔

رائیڈو کے بدعنوانی کے الزامات پر دیں گے جواب

اظہر نے کہا کہ فی الحال انکی پوری توجہ میچ پر ہے۔ اور بدعنوانی کے مسئلے پر وہ ابھی بات نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا، ہمیں ٹی 20 میچ کی میزبانی کرنی ہے اور فوکس اسی پر رکھنا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ آپ اس میچ کے بارے میں ہی لکھے۔

سابق کپتان نے کہا، مجھے یقین ہے کہ آپ پوری تیاری سے آئے ہونگے۔ چھ تاریخ کے بعد ہم ایک اور پریس کانفرنس کریں گے۔ اس میں باقی باتوں کے بارے میں جواب دونگا۔ بطور منتظم یہ اظہر کا پہلا میچ ہوگا جو ستمبر میں ایچ سی اے صدر بنے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم پوری طرح سے تیار ہے۔ میچ کی میزبانی کرنا آسان نہیں ہے۔ بطور منتظم یہ میرا پہلا میچ ہے۔ جب میں کھیلتا تھا تو میچ کھیل کر گھر یا ہوٹل چلا جاتا تھا لیکن یہ الگ ذمہ داری ہے۔ اظہر نے کہا کہ وہ اس میچ کو ٹی 20 فارمیٹ میں اپنے ڈیبیو کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا میں ٹی 20 میچ نہیں کھیل سکا، اس وقت یہ ہوتا ہی نہیں تھا۔

Tags:

You Might also Like