Type to search

اسپورٹس

موقع ملا تو ٹیم انڈیا کا کوچ بننا پسند کرونگا اظہر الدین

Azharuddin coach Indian team

اسپورٹس ڈسک، 16جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بہت ہی کم ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے کرکٹ کی دنیا میں اپنا مقام بنایا، اور آج بھی کرکٹ سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک نام ہے محمد اظہر الدین کا ، ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تین ورلڈ کپ میں کپتانی کی۔ سیاست کے علاوہ اظہر الدین کرکٹ ماہر کے طور پر بھی اپنی رائے رکھتے ہیں۔ اسکے ساتھ ہی فی الحال وہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر بھی ہیں۔

 

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے محمد اظہر الدین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں خواہش ظاہر کی ہے کہ اگر انہیں موقع ملے گا تو وہ ٹیم انڈیا کے کوچ کا عہدہ سنبھالنا چاہیں گے۔ گلف نیوز کو دیئے انٹرویو میں انہوں نے کہا، ہاں میں اسکے لیے تیار ہوں، اگر مجھے موقع ملے گا تو میں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہونگا۔ میں پلک جھپکتے ہی اس فیصلے کو قبول کرلونگا۔

 

اظہر نے 174 ونڈے انٹرنیشنل میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی۔ وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ ان دنوں سپورٹ اسٹاف میں کتنے لوگ ہیں۔

 

انہوں نے کہا، میں یہ دیکھ کر حیران ہوں کہ ان دنوں ٹیم کے ساتھ کتنے لوگ ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر میری خاصیت بیٹنگ اور فیلڈنگ ہے، اور اس لیے اگر میں کسی ٹیم کا کوچ بنتا ہوں تو مجھے صحیح معنوں میں بیٹنگ کوچ نہیں چاہیئے۔ صحی ہے نہ ؟

 

انہوں نے امید جتائی کہ اس سال انڈین پریمیر لیگ کا انعقاد ہوگا چونکہ اس سے کھلاڑیوں اور کرکٹ کو کافی کچھ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے امید ہے کہ آخر کار یہ لیگ خالی جائے گی۔ ہمیں ایسی ونڈو مل جائے گی جہاں ہم کم سے کم سات میچوں کا انعقاد کروا سکیں گے۔ آپ مانو یا نہ مانو اس لیگ نے پچھلے 12-10 سال میں کھیل کو کافی کچھ دیا ہے۔

 

حیدرآباد میں پیدا ہوئے محمد اظہرالدین نے سن 1984 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں دستک دی تھی۔ اظہر نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 31 دسمبر 1984 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ انکی شاندار بلے بازی کے اسٹائل کے لیے انکی کلائیوں کا جادوگر کہا جاتا تھا-

 

محمد اظہر الدین نے ہندوستانی ٹیم کے لیے 99 ٹیسٹ اور 334 ونڈے کھیلے ہیں- ٹیسٹ میں انہوں نے 45.03 کی اوسط سے 6215 رن بنائے ہیں- اس میں 22 سنچری اور 21 نصف سنچری شامل ہے- ٹیسٹ کرکٹ میں 199 رن اظہر کا زبردست اسکور ہے جبکہ ونڈے میں 36.92 کی اوسط سے 9378 رن بنائے ہیں- کلائی کے سہارے بہترین اسٹروک کھیلنے کے لیے مشہور رہے اظہر نے ونڈے میچوں میں سات سنچری اور 58 نصف سنچری بنائے- ناٹ آوٹ 153 رن ونڈے میں انکا بہترین اسکور رہا-

Tags:

You Might also Like