Type to search

اسپورٹس

آئی سی اے نے ضرورت مند کرکٹرز کے لئے 24 لاکھ روپے اکٹھے کیے، اظہر نے بھی دیا تعاون

Azharuddin coach Indian team

اسپورٹس ڈسک،29اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹر ایسوسی ایشن (آئی سی اے) نے ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی بحران جھیل رہے 30 سابق کرکٹرز کے لیے 24 لاکھ روپے اکٹھا کیے ہیں اور اس مہم میں سابق کپتان محمد اظہر الدین نے بھی مدد کی ہے۔

آئی سی اے نے پچھلے چہارشنبہ کی شام ہوئی آن لائن میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ اسکے صدر اشوک ملہوترا نے کہا، ہر کھلاڑی نے اپنی صلاحیت کے مطابق تعاون دیا۔ ہم نے جمعہ کی شام اپیل کی اور اب تک 24 لاکھ روپے جمع ہوگئے۔ اس میں سے 10 لاکھ روپے آئی سی اے کا تعاون ہے۔

سابق کپتان اظہر الدین نے ایک لاکھ روپے کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ انکے علاوہ سابق کھلاڑی انوشمن گائکواڑ اور شانتا رنگاسوامی نے بھی مدد کی ہے۔ ملہوترا نے بتایا کہ یہ مہم 16 مئی تک چلے گی۔ انہوں نے کہا، ہمارے اعلی کھلاڑی ابھی بھی اس مہم میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ ہم امید کررہے ہیں کہ وہ بھی اس سے جڑے۔

آئی سی اے کے ساتھ 1750 کرکٹر رجسٹرڈ ہے۔ اسے فروری میں بی سی سی آئی سے دو کروڑ روپے کا گرانٹ ملا تھا۔ بی سی سی آئی اس وقت ان کرکٹروں کو ہی پینش دیتا ہے۔

Tags:

You Might also Like