Type to search

قومی

شہریت ترمیمی بل پر ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کا ردعمل

رام پور،9 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان نے کہا کہ مسلمانوں کے پاس 1947 میں بٹوارے کے وقت پاکستان جانے یا پھر ہندوستان میں ہی رہ کر بسنے کا اختیار تھا اور انہوں نے یہی رہنے کا انتخاب کیا، اس لیے مسلم سب سے بڑے محب وطن ہے- پاکستان، بنگلہ دیش، اور افغانستان سے ڈسمبر 2014 سے پہلے ہندوستان آئے غیر اسلامی مہاجرین کو شہریت دینے والا بل کے لوک سبھا سے پاس ہوجانے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اعظم نے یہاں یہ بات کہی-

اعظم خان نے کہا، جو یہاں روکے دیگر کے مقابلے وہ بڑے ملک محب وطن ہے، اگر حب الوطنی کے لیے یہی سزا ہے تو میں بس یہ کہے سکتا ہوں کہ جمہوریت میں صرف سر گنے جاتے ہیں، دماغ نہیں، اعظم خان نے کہا کہ بل پر بحث کے دوران حکومت نے اپوزیشن کو نہیں سنا-

انہوں نے کہا، بل کا پاس ہونے تعداد کا کھیل تھا، اپوزیشن کے پاس تعداد نہیں تھی، حکومت کو چاہیئے تھا کہ اپوزیشن کیا کہنا چاہتا ہے اسے سنا جائے، بل لوک سبھا میں پہلے ہی ووٹوں کی تقسیم کے ذریعہ سے پاس ہوچکا ہے-  ایک دن پہلے پیر کو دوپہر چار بجے سے بل پر بحث شروع ہوئی اور دیر رات 12:06 بجے تک لمبی بحث کے بعد اس بل کے حق میں 311 ووٹ اور اسکے مخالف میں 80 ووٹ ڈالے گئے-

Tags:

You Might also Like